فواداسلام آباد(ای پی آئی ) سابق وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے پی ٹی آئی رہنماؤں پر کرپشن کے سنگین الزامات عائد کئے ہیں۔۔۔
سوشل میڈیا پر ٹویٹ میں فواد چوہدری نے لکھا ہے کہ شعیب شاھین، سلمان راجہ اور شیخ وقاص جیسے لوگ کروڑوں روپیہ کھا گئے۔
انہوں نے مزید لکھا ہے کہ لیگل کمیٹی اور انفارمیشن کے نام پر، راء کی فوج کے خلاف کمپین پر اپنا ٹھپہ لگا کر تحریک انصاف کو شدید نقصان پہنچایا جا رہا ہے اور کروڑوں روپے لیگل اور میڈیا مینجمنٹ کے نام پر یہ گروپ ڈکار گیا۔۔
فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پارٹی کے سابق سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن پانچ کروڑ روپے تنخواہ لے چکا ہے۔۔ عمران خان آج 570 دنوں سے قید ہے بشریٰ بی بی بی قید ہیں اس گروپ کی موج لگی ہے۔۔ بہرحال اب یہ تماشا ختم ہو گا۔فنڈنگ کا حساب دینا ہو گا! جتنی مرضی قراردادیں لاؤ
https://twitter.com/fawadchaudhry/status/1891199500368109900
دوسری جانب گذشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں ایک قرارداد منظور کی گئی ہے جس میں کہا گیاہے کہ پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی فواد چوہدری کے شعیب شاہین پر بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کرتی ہے۔ یہ نہ صرف شعیب شاہین پر، بلکہ پی ٹی آئی کی جمہوری جدوجہد پر بھی حملہ ہے۔ فواد چوہدری پہلے بھی طاقت کے ذریعے معاملات سلجھانے کی گھناؤنی روش اپنا چکے ہیں۔
پارٹی قیادت پہلے ہی فواد چوہدری سے مکمل لاتعلقی کا اعلان کر چکی ہے اور یہ واقعہ اس فیصلے کی تصدیق کرتا ہے۔
ہم شعیب شاہین کی ثابت قدمی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور کارکنان سے پرامن رہنے کی اپیل کرتے ہیں۔