نوشہروفیروز (ای پی آئی ) سابق وفاقی وزیر اور جی ڈی اے کے رہنما غلام مرتضی جتوئی کی بلاول قتل کیس میں ضمانت منظور، 2 نئے مقدمات سامنے آگئے،عدالت کے حکم پر جیل منتقل ،
تفصیل کے مطابق پولیس کی جانب سے گذشتہ روز گرفتار ہونے والے جی ڈی ای رہنماء کو انسداد ہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا ،جہاں پر عدالت نے قتل کیس میں ضمانت منظور کر لی تاہم مزید 2 کیسز سامنے آنے کے بعد انھیں جیل منتقل کر دیا گیا ،
پولیس ذرائع کے مطابق لاڑکانہ کے تھانوں باڈھ اور ڈوکری میں مقدمات درج کئے گئے ہیں