اسلام آباد (ای پی آئی)وزیر مملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ ٹوبیکو ہارم ریڈکشن حکمت عملی اپنانا پاکستان کے لیے انتہاہی ضروری ہے۔ جدید ٹوبیکو ہارم ریڈکشن سٹریٹجی سے پاکستان میں ٹوبیکو کی وجہ سے صحت پر اخراجات پر کمی پانے میں مدد ملے گی۔
اس بات کا اظہار انہوں نے پاکستان ٹوبیکو کمپنی کے زیر اہتمام ٹوبیکو ہارم ریڈکشن کے حوالے سے اومنی نامی پلیٹ فارم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سویڈن، نیوزی لینڈ کی سموکنگ شرح کم کرنے کے لیے ٹوبیکو ہارم ریڈکشن حکمت عملی سے پاکستان کو بھی فائدہ اٹھانا چاہیے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پاکستان ٹوبیکو کمپنی کے مینجنگ ڈائریکٹر سید علی اکبر نے کہا کہ ہم نے 2019 میں اپنی تمباکو سے پاک اورل نیکوٹین پروڈکٹ ویلو متعارف کرائی، جس کے ذریعے ہم نے پاکستان میں پانچ لاکھ بالغ صارفین کو تمباکو نوشی کے متبادل طور پر ایک متبادل آپشن فراہم کیا ہے۔ ہماری کمپنی کی اس تبدیلی کا مقصد بالغ صارفین کو تمباکو نوشی کے مقابلے میں کم نقصان والے متبادل مصنوعات فراہم کرنا ہے، جو سائنسی بنیادوں پر ثابت شدہ ہیں۔
اس موقع پر برٹش امریکن ٹوبیکو کے ریسرچ اینڈ سائنس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر جیمز مرفی، جو اومنی کے اہم مصنفین میں سے ہیں،نے کہا کہ ٹوبیکو ہارم ریڈکشن کے حوالے سے ہم سب جو دعوت دیتے ہیں کہ وہ جدید تحقیق کے بعد ٹوبیکو ہارم ریڈکشن سٹریٹجی کا مطالعہ کریں اور اومنی پلیٹ فارم کے زریعے ٹوبیکو ہارم ریڈکشن مکالمہ کا حصہ بنیں۔ اومنی پلیٹ فارم سینکڑوں آزاد سائنسی مطالعات، بی اے ٹی کی اپنی تحقیق اور حقیقت پر مبنی مثالوں کو یکجا کرتا ہے تاکہ تمباکو سے متعلق نقصان کو کم کرنے کے حوالے سے اہم سوالات کے جوابات فراہم کیے جا سکیں۔
اس موقع پر برٹش امریکن ٹوبیکو کے چیف کارپوریٹ آفیسر، کنگزلے وئیٹن نے کہا کہ اومنی پلیٹ فارم جدید سائنسی تحقیق اور سائنسی بحث کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ ٹوبیکو ہارم ریڈکشن کی وجہ سے سگریٹ نوش افراد کے لیے کم نقصان دہ متبادل مہیا ہو رہا ہے ۔ اومنی پلیٹ فارم سے سائنسی تحقیق اور تجربات کی بنیاد پر جدید ٹوبیکو ہارم ریڈکشن معلومات مہیا ہوں گی۔