کراچی(ای پی آئی ) وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت رمضان المبارک میں اشیائے خورنوش کی قیمتوں پر ضابطہ رکھنے کے حوالے سے اجلاس ،
اجلاس میں صوبائی وزراء، شرجیل میمن، ناصر شاہ، ضیاء الحسن لنجار، وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خاص برائے بیورو آف سپلائی اینڈ پرائس عثمان غنی ہنگورو، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، آئی جی پولیس غلام نبی میمن، سیکریٹری زراعت سہیل قریشی، ڈی جی بیورو آف سپلائی اینڈ پرائس اور دیگر متعلقہ افسران موجودحیدرآباد، میرپورخاص، شہید بےنظیر آباد، سکھر اور لاڑکانو کے کمشنرز بذریعہ وڈیو لنک شریک ہوئے ،
صوبے بھر میں اشیائے خوردنوش کی قیمتوں کو کنٹرول کیا جائے، وزیراعلیٰ سند ھ کا متعلقہ اداروں کو حکم ،وزیراعلیٰ سندھ نے کمشنرز کو اشیائے خورد و نوش کی قیمتیں حقیقت پسندانہ رکھنے کی ہدایت کی کہ منافع خوری کے خلاف 2022ء کا مؤثر قانون موجود ہے، حکومت کو قانون کے تحت ذخیرہ اندوزوں کا سامان ضبط کرکے نیلام کرنے کا اختیار حاصل ہےشہر کراچی میں 250 سے زائد بچت بازار قائم کیے گئے ہیں، بچت بازاروں کو منظم اور مؤثر طریقے سے ریگولیٹ کیا جائے،
وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت کنے ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے بچت بازاروں کی مؤثر مینجمنٹ یقینی بنانے کی ہدایت کی جبکہ ڈپٹی کمشنرز کومصنوعی مہنگائی اور غیر ضروری اضافے پر قابو پانے کے علاوہ مارکیٹوں کے دورے کرنے اور اشیاء کی قیمتیں مستحکم رکھنے کی ہدایت کی ۔اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ نے افسران کو احکامات جاری کرتے ہوئے ریٹ لسٹ کی بروقت چھپائی اور تقسیم کو یقینی بنانے کی بھی ہدایات جاری کیں