1
عمران خان نے فیصل چوہدری کو جیل معاملات پر قانونی معاونت سے روک دیااڈیالہ جیل میں عمران خان سے پارٹی قیادت، سینیئر وکلا اور فیملی ممبران نے ملاقات کی۔انہوں نے وکیل فیصل چوہدری کو جیل معاملات پر قانونی معاونت سے روک دیا اور جیل معاملات پر قانونی معاونت کیلئے وکیل ظہیر عباس چوہدری کو کام سونپ دیا۔بانی پی ٹی آئی نے نیازاللہ نیازی کو اپنا ترجمان مقرر کردیا۔
2
عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے مشعال یوسفزئی کو ترجمان کے عہدے سے ہٹا دیابشریٰ بی بی نے مشعال یوسفزئی کو ترجمان کے عہدے سے ہٹا دیا اور اپنے چار فوکل پرسن مقرر کردیے۔ فوکل پرسنز میں نعیم پنجوتھا، مبشر اعوان، خالد یوسف اور رائے سلمان شامل ہیں۔ملاقات میں بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی اور پارٹی لیڈر شپ موجود تھی،تابش فاروق،
3
پاکستان اور افغانستان کی طورخم تجارتی گزرگاہ آج 11 ویں روز بھی بند ہے۔کسٹم حکام کے مطابق پاک افغان طورخم تجارتی گزرگاہ بند ہونےسےیومیہ 30 لاکھ ڈالرز کا نقصان ہوتا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ متنازع حدود میں تعمیرات پربارڈر پر صورتحال حالات کشیدہ ہے تاہم طورخم بارڈر پر فائرنگ کا سلسلہ تھم گیا ہے۔ طورخم ٹرانزٹ ٹرمینل کو کارگو گاڑیوں سے خالی کردیا گیا اور افغانستان جانے والے مسافروں کو بھی طورخم بازار سے واپس کردیا گیا۔
4
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا جہاں 100 انڈیکس میں اضافہ دیکھا گیا۔آج کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 756 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 12 ہزار 743 پوائنٹس پر بند ہوا۔آج کاروباری دن میں 100 انڈیکس 1159 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جبکہ 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 12 ہزار 877 پوائنٹس رہی۔
5
کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے جسمانی ریمانڈ میں 10 مارچ تک کی توسیع کی استدعا منظور کرلی۔کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں تفتیشی افسر نے عدالت سے 10 مارچ تک جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ ملزم انکشافات کر رہا ہے۔ اس پر ملزم ارمغان نے کہا کہ انہوں نے کل بھی اس سے انگوٹھا لگوایا ہے۔وکیل صفائی نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ارمغان پر تشدد کیا گیا ہے، کل مجسٹریٹ کے سامنے بھی شریک ملزم سے ارمغان کے خلاف بیان لینے کی کوشش کی گئی۔عدالت نے مرکزی ملزم ارمغان کے جسمانی ریمانڈ میں 10 مارچ تک کی توسیع کی استدعا منظور کرلی اور کیس کی اگلی سماعت دس مارچ کو ہوگی۔
6
سربیا کی پارلیمنٹ میں اپوزیشن کے احتجاج سے ایوان میدان جنگ بن گیاغیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق سربیا کی پارلیمنٹ میں منگل کے روز اپوزیشن ارکان نے حکومت کی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ایوان میں اسموک گرینیڈ اور آنسو گیس کا استعمال کیا جس کے باعث ایوان میں افراتفری پھیل گئی۔پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران جب حکمران جماعت سربین پروگریسو پارٹی (ایس این ایس) کی قیادت میں اتحادی حکومت نے ایجنڈے کی منظوری دی، تو کچھ اپوزیشن ارکان اپنی نشستوں سے اٹھ کر اسپیکر کی طرف بڑھے جہاں ان کی سکیورٹی گارڈز کے ساتھ جھڑپ ہوئی۔ اس دوران دیگر اپوزیشن ارکان نے اسموک گرینیڈ اور آنسو گیس کے شیل پھینکے جس کے نتیجے میں ایوان دھوئیں سے بھر گیا۔
7
دارالعلوم حقانیہ دھماکا: نادرا میں خودکش حملہ آور کا ریکارڈ نہ ملا، تفتیش کا دائرہ وسیع کرنے کا فیصلہ،پولیس کے مطابق نادرا میں خودکش حملہ آور سے متعلق کوئی ریکارڈ نہیں مل سکا تاہم تفتیشی ٹیم ہر زاویے سے تحقیقات کر رہی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش کا دائرہ کار افغان مہاجر کیمپوں تک وسیع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔