1
بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا کہ ہائیکورٹ میں ایک خاص جج بلایا گیا ہے، خاص جج اس لیے بلایا گیا کہ بانی کا کیس نہ لگنے دیا جائے۔ بانی پی ٹی آئی سے ہفتے میں ایک بار آدھے گھنٹے کیلئے ملاقات ہوتی ہے، بانی سے صرف منگل کے دن ملاقات کی اجازت ہے۔بانی بالکل صحت مند لگ رہے تھے اور خوش بیٹھے تھے، بانی پی ٹی آئی کو یہ تو نہیں پتہ کہ ہم باہر کتنے پریشان ہوتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کو کان میں کوئی تکلیف نہیں ہے۔یہ جو بانی کے کان پر گفتگو کرتے ہیں کیا یہ جان کر کررہے ہیں؟ آپ کیا بتانا چاہتے ہیں کہ بانی کو کچھ ہوگیا ہے؟ ہم سب دیکھ رہے ہیں، سارا پاکستان بانی کی حفاظت کرے گا۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو
2
افراط زر سے متعلق اعداد و شمار غلط ہیں، اس وقت حکومت اپنی ناکامی کا اظہار کر رہی ہے۔حکومت کی ایک سالہ کارکردگی پر ردعمل دیتے ہوئے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے کہا کہ لارج سکیل مینوفیکچر کا شعبہ سُکڑ گیا ہے، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ پی ٹی آئی دور میں یونٹ 17 روپے کا تھا آج 85 روپے کا ہے، 400 فیصد اضافہ گیس کی قیمتوں میں ہوا ہے، ملک میں سرمایہ کاری نہیں ہو رہی۔
3
سپریم کورٹ میں جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں آئندہ ہفتے کیلئے پانچ رکنی آئینی بینچ تشکیل دے دیا گیا۔پانچ رکنی آئینی بینچ آئندہ ہفتے سے مقدمات کی سماعت کرے گا، بینچ میں جسٹس عامر فاروق کو بھی شامل کیا گیا ہے۔بینچ میں جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمدعلی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی شامل ہیں، پانچ رکنی آئینی بینچ 10 مارچ سے 14 مارچ کیلئے تشکیل دیا گیا۔
4
انٹربینک میں آج روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 10 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث انٹربینک میں ڈالر 279 روپے 77 پیسے پر بند ہوا۔
5
سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ میری ٹائم میں کرپشن کے پلندے لے کر آیا ہوں۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میری ٹائم کا اجلاس سینیٹر فیصل واوڈا کی زیرِ صدارت ہوا، اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف نے اپنے ادارے کا احتساب سب سے پہلے کیا ہے، آرمی چیف نے واضح پیغام دے دیا ہے کہ پاکستان سب سے پہلے ہے۔
سیکرٹری میری ٹائم نے 60 ارب روپے کی چوری بچانے میں کردار ادا کیا، میری ٹائم میں کرپشن کے پلندے لے کر آیا ہوں، میں نے 8 ماہ تک ثبوت اکٹھے کیے اور مطالعہ کیا۔میری ٹائم کے 728 صفحات پڑھ کر آیا ہوں، سیکریٹری میری ٹائم نے 60 ارب روپے کی زمین کا پراسیس منسوخ کیا، ہم نے 60 ارب روپے کی کرپشن روک لی، مجھے 2005ء اور 2015ء کا بیک گراؤنڈ بھی پتہ ہے، مجھے یہ بھی پتہ ہے کہ اس کیس کی کب سے سماعت نہیں ہوئی۔
اگر یہ معاہدہ ٹھیک تھا تو اتوار کو دفتر کھول کر معاہدہ کیوں منسوخ کیا، میری ٹائم کے ایسے ایسے ثبوت دوں گا کہ حیران رہ جائیں گے، وہ ثبوت دے رہا ہوں جو ایف آئی اے کو برسوں نہیں ملتے، پورٹ قاسم کی 500 ایکڑ زمین 10 لاکھ روپے فی ایکڑ دینے کا فیصلہ ستمبر 2024ء میں ہوا۔پورٹ قاسم کی 365 ایکڑ زمین کی رقم کے بدلے 500 ایکڑ زمین دینے کا فیصلہ کیا گیا، پورٹ قاسم کی زمین صرف 8 فیصد دینے کا فیصلہ کیا گیا، ایک ڈیفالٹر کمپنی کے لیے نرم گوشہ پیدا کیا گیا۔