1
حکومت کا ایک سال مکمل ہونے پر فیصل واوڈا 60 ارب کا میگا اسکینڈل سامنے لے آئے .فیصل واوڈا نے اسکینڈل کے دستاویزی ثبوت کے ساتھ تفصیلات بتائیں اور کہا کہ اس میں ذمہ داروں کے علاوہ وزیر برائے میری ٹائم قیصر احمد شیخ کی مجرمانہ غفلت بھی شامل ہے۔ قیصر احمد شیخ نے تسلیم کیا کہ فیصل واوڈا کی وجہ سے قومی خزانے کو 60 ارب روپے کے نقصان سے بچایا گیا لہٰذا ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہوگی۔
2
بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے اپنے بھائی کو مکمل صحت مند قرار دےد یا۔ عمران خان بالکل صحت مند اور خوش لگ رہے تھے، ان کے کان میں کوئی تکلیف نہیں نہ کوئی اور بیماری ہے۔ عمران خان کی صحت کے بارے میں پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، اب افواہ چل رہی ہے کہ عمران خان کے دماغ میں کوئی انفیکشن ہوا ہے، بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالج کی ان سے ملاقات نہیں کرارہے۔اڈیالا جیل کے باہر صحافیوں سے گفتگو
3
کراچی میں ڈاکوؤں کو ڈمپر کے ڈرائیور کو لوٹنا مہنگا پڑگیا۔ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق یہ واقعہ کراچی کے علاقے منگھوپیر میں پیش آیا جہاں موٹرسائیکل سوارملزمان نے ڈمپر ڈرائیور کولوٹنے کی کوشش کی۔ڈمپر ڈرائیور کو 8 ملزمان نے روکنے کی کوشش کی تاہم ڈرائیور نے مقابلہ کرتے ہوئے ٹکر ماری جس سے ایک ملزم ہلاک ہوگیا۔
4
بلوچستان: میٹرک امتحانات میں عملے کا اپنی نگرانی میں ہی اپنے بچوں کو پرچے دلانے کا انکشاف,اعجاز اعظم بلوچ نے کہا کہ اس کے باوجود میٹرک کے حالیہ امتحانات میں صوبے کے 22 سینٹرز میں امتحانی عملے کی اپنے بچوں کے امتحانی سینٹرز میں تعیناتی کی نشاندہی ہوئی ہے جو اپنی نگرانی میں اپنے بیٹوں اور بیٹیوں کو میٹرک کا امتحان دلا رہے تھے۔چیئرمین بورڈ نے مزید بتایا کہ پکڑے گئے عملے پر بورڈ کے امتحانات میں تعیناتی پر تاحیات پابندی عائد کردی گئی ہے۔
5
گورنر کے پی نے وزیراعظم کو رمضان میں بجلی گیس کی لوڈشیڈنگ پرخط لکھ دیا.خط میں لکھا کہ خیبرپختونخوا وافر مقدار میں بجلی اور قدرتی گیس پیدا کرنے والا صوبہ ہے لیکن ہمارے وسائل سے پیدا بجلی اور گیس سے ہمارا صوبہ محروم رکھا جارہا ہے۔
خط میں لکھا کہ رمضان المبارک میں بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ نےعوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے، بطور وزیر اعظم آپ کی جانب سے بجلی اور گیس کی عدم لوڈ شیڈنگ کے اعلان پر عمل نہیں کیا جارہا، سحری، افطاری اور عبادات کے اوقات میں بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ سے شہری اذیت سے دوچار ہیں۔گورنر کے پی نے خط میں مطالبہ کیا رمضان کا تقدس اس بات کا تقاضا کرتا ہے کہ شہریوں کو پر سکون ماحول فراہم کیا جائے۔
6
مغربی خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا ہےکہ پاکستان نے سی آئی اے کی دی گئی معلومات کی بنیاد پر داعش کےکمانڈر کو گرفتار کرلیا جو 2021 میں افغانستان میں امریکی فوج کے انخلا کے موقع پر کی گئی بھیانک دہشتگردی کی سازش میں ملوث تھا۔خبر ایجنسی کے مطابق 2021 میں کابل ائیرپورٹ کے ایبی گیٹ پر دہشتگردی کے اس واقعے میں 13 امریکی فوجی اور 170 افغان شہری مارے گئے تھے۔ خبرایجنسی کے مطابق محمد شریف اللہ داعش کے ان لیڈروں میں سے ایک ہے جس نے مبینہ طورپر اس دہشتگردی کی سازش کی تھی، وہ دہشتگرد جعفر کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، اسے پاکستانی خفیہ ایجنسی نے گرفتار کیا تھا اور اب اسے پاکستان سے امریکا لایا جارہا ہے جسے بدھ کو ہی امریکا لایاجائےگا۔
7
حکومت پنجاب کی ستھرا پنجاب مہم، کچرا پنجاب مہم بن گئی۔لاہورمیں چند ایک علاقوں کے سوا بیشتر مقامات پر کچرا ہی کچرا، گندے نالے بھی کوڑے سے بھر گئے، عوام گھر گھر کچرا اٹھانے والوں کی راہ دیکھتے رہ گئے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ستھرا پنجاب مہم پاکستان کے دل لاہورکو بھی ستھرا نہ بنا سکی، چائنہ اسکیم ، شاد باغ ، ایل ڈے اے فلیٹس، چونگی امرسدھو، کچا جیل روڈ ، گجر کالونی، یوحنا آباد ، فیروزپور روڈ اور ملحقہ آبادیوں میں کوڑا ہی کوڑا۔
چونگی امرسدھو کا نالہ ہو یا فیروز پور روڈ کا ، دونوں کوڑے کا ڈمپنگ اسٹیشن بن گئے ہیں۔گندگی اورتعفن سے شہری پریشان اور کاروبار بری طرح متاثر ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے گھر گھر کچرا اٹھانے کی مہم شروع تو کی لیکن 3 ہزار رکشہ لوڈرز نہ ہونے کی وجہ یہ مہم بھی ادھوری رہ گئی۔