1
سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں کے علاقے کینٹ میں بزدلانہ دہشت گرد حملہ ناکام بنا کر 16 حملہ آوروں کو ہلاک کردیا جبکہ شدید جھڑپوں کے دوران 5 بہادر فوجی مادر وطن پر قربان ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 4 مارچ کو خوارج عناصر نے بنوں کینٹ پر بزدلانہ دہشت گرد حملے کی کوشش کی، دہشت گردوں نے کینٹ کی سکیورٹی کو توڑنے کی کوشش کی تاہم پاکستان کی مستعد اور بہادر سکیورٹی فورسز نے ان کے ناپاک عزائم کو فوری اور فیصلہ کن کارروائی کے ذریعے ناکام بنا دیا۔
ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ حملہ آوروں نے دو بارود سے بھری گاڑیاں حفاظتی دیوار سے ٹکرا دیں، پاک فوج کے جوانوں نے بے مثال جرات اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے حملہ آوروں کو نشانہ بنایا اور 16 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا جن میں 4 خودکش بمبار بھی شامل تھے۔
2
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ افغانستان کے ساتھ تمام مسائل کا حل مذاکرات میں ہے، ضلع کرم کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔دہشت گردی کا خاتمہ ہو چکا تھا، رجیم چینج میں ساری توجہ پی ٹی آئی پر مرکوز کی گئی تھی، دہشت گردی اب پھیلنا شروع ہوگئی ہے۔
افغانستان کے ساتھ تمام مسائل کا حل مذاکرات میں ہے، فیصلہ سازوں کو ملک میں بدترین حالات کا اندازہ نہیں، افغانستان کے ساتھ مذاکرات کیلئے ٹی او آرز بنا کر وفاق کو بھیجے ہیں، وفاق کی جانب سے دو بار یاد دہانی کے باوجود مذاکرات کیلئے بنائے گئے ٹی او آرز پر جواب نہیں دیا گیا ہے۔ ضلع کرم کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کر رہے، قافلوں پر حملے اور امن خراب کرنیوالے دہشتگرد ہے۔پشاور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو
3
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 10 مارچ کو طلب، سمری صدر مملکت کو ارسال،وزارت پارلیمانی امور نے 10 مارچ کو طلب کئے گئے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کیلئے سمری صدر مملکت کو ارسال کر دی، صدر مملکت آصف علی زرداری مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے، صدر مملکت کے خطاب سے نیا پارلیمانی سال شروع ہوگا۔ قومی اسمبلی کا اجلاس بھی 11 مارچ کو طلب کر لیا گیا ہے۔
4
فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ملٹری ٹرائل سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران جسٹس محمد علی مظہر نے کہا ہے کہ ملٹری کورٹ پر ایک یہ اعتراض ہے کہ ملٹری ٹرائل غیر جانبدار نہیں ہوتا۔جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی لارجر بنچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ملٹری ٹرائل کیخلاف انٹر کورٹ اپیلوں پر سماعت کی جس میں سپریم کورٹ بار کے سابقہ عہدیداران کے وکیل عابد زبیری نے دلائل دیئے۔
عابد زبیری نے عدالت کو بتایا کہ گزشتہ روز اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانیوں کی خلاف ورزی کا ذکر کیا تھا، اٹارنی جنرل کی تحریری یقین دہانیوں کا ذکر 5 رکنی بنچ کے فیصلے میں موجود ہے، تحریری یقین دہانیاں جن متفرق درخواستوں کے ذریعے کرائی گئیں ان کے نمبر بھی فیصلے کا حصہ ہیں۔
5
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بنوں کینٹ میں فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔بہادر سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے 6 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا، خوارجی دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے پر سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں، قوم کو سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر ناز ہے۔وفاقی وزیرداخلہ نے حملے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس، شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا،
6
آئی ایم ایف کا اداروں اور وزارتوں کے آڈٹ پیراز کو جلد نمٹانے کا مطالبہ،آئی ایم ایف نے 6 لاکھ تک آڈٹ پیراز التواء کا شکار ہونے کے باعث تشویش کا اظہار کیا ہے۔جنید اکبر کی زیرصدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اجلاس میں آڈیٹر جنرل اجمل گوندل نے انکشاف کیا ہے کہ وزارتوں، اداروں کے تقریباً 5 سے 6 لاکھ آڈٹ پیراز پڑے ہیں،پارلیمنٹ کے احکامات ہونے کے باوجود چیف انٹرنل اکاؤنٹنٹ نہیں رکھا گیا۔
اجمل گوندل نے کہا کہ رولز پر عملدرآمد نہ ہونے کے باعث فنانشل آڈٹ سسٹم درست نہیں، وزارتوں اور اداروں کا پرفارمنس آڈٹ نہ ہونے کے برابر ہے، اداروں کے سیکرٹریز، چیف فنانشل آفیسرز فنانشل آڈٹ کو کلیئر نہیں کر رہے۔آڈیٹر جنرل کا کہنا تھا کہ صرف 15 وزارتوں میں چیف فنانشل آفیسرز اور کسی ادارے میں چیف انٹرنل اکاؤنٹنٹ نہیں، اداروں میں انٹرنل آڈٹ کا سسٹم موجود ہی نہیں ہے، پی اے سی کے پاس التوا کا شکار آڈٹ پیراز کی تعداد بڑھ کر 30 ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔