1
پاک افغان سرحد کے قریب آپریشن میں افغانستان سے آنیوالے دہشتگرد گرفتار ,سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات میں افغان دہشتگردوں کے ملوث ہونے میں بتدریج اضافہ ہوا ہے اور افغانستان سے دہشت گردوں کی پاکستان میں دراندازی بڑھنے لگی ہے۔
مختلف دہشت گرد تنظیموں کو افغان طالبان کی مکمل حمایت، سہولت کاری اور سر پرستی حاصل ہے۔ 5 مارچ 2025ء کو بلوچستان میں پاک افغان سرحد کے قریبی علاقے ٹوبہ کاکڑی میں سکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کیا، جس میں 4 اہم دہشتگرد گرفتار کئے گئے، دہشتگردوں سے کلاشنکوفیں، دستی بم اور دیگر آتشیں اسلحہ برآمد ہوا ہے جبکہ گرفتار دہشت گردوں نے دہشتگردی کی بڑی کارروائی کی منصوبہ بندی کا اعتراف بھی کیا ہے۔
2
داعش کے دہشتگرد شریف اللہ ورجینیا کی عدالت میں پیش ,امریکی حکام کے مطابق دہشت گرد کو ابتدائی سماعت کیلئے ورجینیا کی عدالت میں پیش گیا گیا، کیس کی تفصیلی سماعت پیر کو ہوگی، شریف اللہ نے جج سے بات کرنے کیلئے مترجم کی خدمات لیں، شریف اللہ ان 2 ملزمان میں سے ایک ہے جو کابل حملے میں ملوث ہیں۔ڈائریکٹرایف بی آئی کیش پٹیل نے ایکس پربیان میں کہا کہ گرفتاردہشتگرد شریف اللہ امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہے، امریکی انصاف کا سامنا کرنے کیلئے ملزم پہنچ چکا ہے، ہمارے شراکت داروں اور ایجنسی کے بہادر اہلکاروں کا شکریہ۔
3
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پختونخوا حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا .وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے مجھے کتاب بھجوائی، شاید علی امین گنڈاپور نے یہ کتاب خود نہیں پڑھی، علی امین گنڈاپور نے کتاب میں اپنے کارنامے بتائے ہیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے اس سال میں 2 کارنامے بھی کیے، انہوں نے اسلام آباد اور لاہور پر حملے کیے وہ کتاب میں نہیں لکھا۔
خیبرپختونخوا کے عوام دہشتگردی کی جنگ میں جھلس رہے ہیں، جب کرم جل رہا تھا موصوف فتح اسلام آباد کے راستے میں تھے، ان کو بار بار شرم دلائی تھی کہ لوگ وہاں مررہے ہیں، خیبرپختونخوا حکومت کی کل کارکردگی یہ ہے کہ انہوں نے اب تک 2 جرگے اور 4 ایپکس کمیٹی کی میٹنگز کی ہیں۔
مجھے بتایا گیا تھا علی امین گنڈاپور پڑھے لکھے آدمی ہیں، علی امین گنڈاپور پڑھے لکھے ہوتے تو یہ کتاب نہ بھیجتے، اس کتاب کے ذریعے شاید ان کی حکومت نے گنڈاپور کو چارج شیٹ کیا ہے، بی آرٹی کا کرایہ 110روپے سے 510 روپے کردیا گیا، میری وزیراعلیٰ نے الیکٹرک بس کا کرایہ 20 روپے رکھا ہے، ان کے یوٹیوبرز کو مریم نوازکی تصاویر دیکھ کر تکلیف ہوتی ہے۔
4
سینیٹر فیصل جاوید کو جہاز سے آف لوڈ کرنے پر عدالت سرکاری وکیل پر برہم ,پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے جہاز سے آف لوڈ کرنے کے معاملے پر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی، سینیٹر فیصل جاوید اپنے وکیل عالم خان ادینزئی کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے۔عالم خان ادینزئی ایڈووکیٹ نے کہا کہ فیصل جاوید کو عدالت نے عمرہ پر جانے کی اجازت دی ان کو جہاز سے آف لوڈ کیا گیا۔
جسٹس صاحبزادہ اسداللہ نے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ ہم نے کل کیس سنا، آپ لوگوں نے کہا کہ ان کو جانے کی اجازت دی جائے گی، جب آپ لوگوں کی اتنی سکت نہیں ہے تو پھر عدالت میں کمٹمنٹ کیوں کرتے ہوں، اگر یہ بدمعاشی کرتے ہیں تو پھر آپ ان اداروں کا عدالت میں دفاع کیوں کرتے ہیں، اگر وہ آپ کی بات نہیں مانتے تو پھر آپ ان کا دفاع نہ کریں، جب آپ کی بات نہیں سنتے تو پھر ہم اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل آفس کو کیوں سنیں۔
جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے کہا کہ ہماری دلچسپی صرف آئین و قانون پر عمل درآمد ہے، ہم چاہتے ہیں کہ آئین و قانون کی بالادستی ہو، آپ طاقتور بنیں، ہمیں بھی اطمینان رہے کہ اے جی آفس ہمارے سامنے موجود ہے۔عدالت نے استفسار کیا کہ آپ نے نئی درخواست دائر کی ہے جس پر وکیل درخواست گزار نے کہا کہ جی ہم نے توہین عدالت درخواست دائر کی ہے، اس پر جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے کہا کہ وہ درخواست آجائے تو پھر اس کو سنتے ہیں۔
5
سرکاری افسران کے اثاثہ جات ڈیکلیئر کرنے کیلئے ستمبر تک کی ڈیڈ لائن مقرر ,(آئی ایم ایف) کے مطالبے پر اثاثے ڈیکلیئر کرنے کیلئے ڈیجیٹل پورٹل لانچ کیا جائے گا، وزارت خزانہ اور کابینہ ڈویژن کا سرکاری افسران کے اثاثوں کو ڈیکلیئر کرنے کا تیار ڈرافٹ آئی ایم ایف کو دیا جائے گا۔
آئی ایم ایف کیساتھ ریونیو شارٹ فال ختم کرنے کیلئے منی بجٹ نہ لانے پر اتفاق کیا گیا ہے، ریونیو شارٹ فال پورا کرنے کیلئے سپر ٹیکس سے 157 ارب روپے حاصل ہو سکتے ہیں، پلان کے مطابق شارٹ فال پورا کرنے کیلئے عدالتوں میں ٹیکس مقدمات جلد نمٹائے جائیں گے، زیر سماعت ٹیکس کیسز جلد سماعت کیلئے وزیراعظم آفس کی معاونت ہوگی۔
6
لاہور ہائیکورٹ میں 10 سال بعد خاتون جج کی تقرری، تعداد 2 ہو گئی .لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عبہر گل خان لاہور میں 1972میں پیدا ہوئیں، انہوں نے ابتدائی تعلیم کے بعد پنجاب یونیورسٹی سے1995 میں ایل ایل بی اور 1998میں ایل ایل ایم کی ڈگری حاصل کی ، وہ 1999 میں سول جج مقرر ہوئیں اور سول جج کے تحریری امتحان میں ٹاپ کیا۔
بطور سول جج سب سے زیادہ کیسز نمٹانے پراس وقت کے چیف جسٹس فلک شیر نے جسٹس عبہر گل خان کو کیش پرائز سے بھی نوازا جس کے بعد انہوں نے سینئر سول جج، پھر ایڈیشنل سیشن جج اور پھر سیشن جج کے عہدے پر ترقی پائی۔بعدازاں جسٹس عبہر گل خان کو اے ٹی سی لاہور کا جج مقرر کیا گیا ، اس دوران انہوں نے قصور میں بچوں سے بد فعلی کے مقدمے میں ملزمان کو سزائیں سنائیں جبکہ متعدد دہشت گردی کے مقدمات کے تاریخی فیصلے سنائے۔
7
خیبرپختونخوا میں کارخانوں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کا فیصلہ، کمیٹی قائم ,اعلامیہ کے مطابق محکمہ انڈسٹری خیبرپختونخوا نے 5 ممبران پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی، کمیٹی 5 سالہ انڈسٹریل پالیسی تیار کرنے میں اپنی تجاویز پیس کرے گی۔کمیٹی کارخانوں کو درپیش مشکلات کی نشاہدہی کرے گی، سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کیلئے بھی تجاویز دینا کمیٹی کی ذمہ داری ہو گی،
8
حماس کی یرغمالیوں کی رہائی کیلئے امریکا سے براہ راست مذاکرات کی تصدیق ,غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق گزشتہ روز حماس کے ایک عہدیدارنام ظاہر نہ کرنے کی شرط پربتایا کہ یرغمالیوں کی رہائی کیلئے ایک امریکی ایلچی کے ساتھ براہ راست مذاکرات کیے ہیں۔حماس عہدیدار کا کہنا تھا کہ امریکی ایلچی سے امریکی شہریت رکھنے والے اسرائیلی قیدیوں پربات ہوئی، حماس اور مختلف امریکی مواصلاتی چینلز کے درمیان بھی متعدد بار بات چیت ہوئی۔حماس کے ایک اور سینئر عہدیدار نے کہا کہ حالیہ دنوں میں دوحہ میں حماس اور امریکی حکام کے درمیان 2 براہ راست ملاقاتیں بھی ہو چکی ہیں۔
9
ایف بی آر کے 807 ارب روپے 25 آڈٹ پیراز میں پھنسے ہیں، حکام کا انکشاف ,آڈٹ رپورٹ کے مطابق نان ریشنلائزیشن آف سیلز ٹیکس کی مد میں 312 ارب روپے کا فراڈ پکڑا گیا، شارٹ ریشنلائزیشن آف انکم ٹیکس کی مد میں 104 ارب پھنسے ہوئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق مختلف کمپنیوں پر شارٹ ریشنلائزیشن آف سُپر ٹیکس کی مد میں 92 ارب التوا کا شکار ہیں، نان ریکوری آف ودہولڈنگ ٹیکس کی مد میں 41 ارب روپے پھنسے ہوئے ہیں۔آڈٹ رپورٹ کے مطابق پی اے سی نے ایف بی آر کو تمام آڈٹ پیراز ڈیپارٹمنٹل کمیٹی میں کلیئر کرنے کی ہدایت کی،