1
وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ، مواصلات اور نجکاری عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ امید ہے پی آئی اے کی نجکاری کے تمام مراحل آئندہ 3 ماہ میں طے کر لیں گے۔ نجکاری میں دلچسپی رکھنے والے سرمایہ کاروں کے تمام تحفظات دور کردئیے۔ حکومت نے خواہشمند سرمایہ کاروں کے مطابق پی آئی اے میں ضروری تبدیلیاں لانے کا فیصلہ کیا تاکہ نجکاری کو مزید پرکشش بنایا جا سکے ۔ نجکاری میں انویسٹرز کی بھرپور دلچسپی متوقع ہے ۔پی آئی اے کی نجکاری سے متعلق گفتگو
2
پی ٹی آئی سینیٹر عون عباس بپی ہرن کے شکار کے مقدمہ میں گرفتار،سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف شبلی فراز نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس ایوان کے ایک اور رکن کو آج اٹھا لیا گیا ہے، سینٹر عون عباس بپی کو آج صبح ساڑھے 8 بجے اٹھایا گیا ہے، کیا عون عباس بپی کو اٹھانے سے قبل چیئرمین سینٹ کو بتایا گیا تھا؟وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے شبلی فراز کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ عون عباس بپی کی گرفتاری میرے لیے بھی ایک خبر تھی، عون عباس بپی کیخلاف پنجاب وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ نے مقدمہ درج کرایا ہے، ان پر چنکارہ ہرن کے شکار کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
3
پنجاب میں غیرمحفوظ 8 ادویات کے استعمال پر پابندی لگادی گئی، میڈیکل اسٹورز، فارمیسز کو ادویات فروخت کرنے سے روک دیا گیا، تمام ڈرگ انسپکٹرز کو ادویات کا اسٹاک قبضے میں لینے کی ہدایت کردی گئی۔پنجاب میں غیرمحفوظ 8 ادویات کے استعمال پر پابندی لگادی گئی، چیف ڈرگ کنٹرولر نے میڈیکل اسٹورز اور فارمیسز کو ادویات فروخت سے روک دیا، تمام ڈرگ انسپکٹرز کو ادویات کا اسٹاک قبضے میں لینے کا حکم دیا گیا ہے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ آئی وی کینولا اور بیکٹریکل انفکیشن کا انجکشن میٹرنیڈوزل بھی غیرمعیاری ہے۔رپورٹ کے مطابق کراچی کسٹمز حکام نے غیر رجسٹرڈ درد کش ادویات کے 7 بیچ پکڑے تھے، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان نے 7 مخصوص بیچ کے استعمال پر پابندی لگائی تھی۔
4
پی ٹی آئی کے 7 کارکنان کی 26 نومبر احتجاج کے کیس میں ضمانتیں منظور،اسلام آباد کی مقامی عدالت میں 26 نومبر احتجاج کے کیس میں گرفتار پی ٹی آئی کے 7 کارکنان کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے کی۔عدالت نے پی ٹی آئی کے تمام 7 کارکنان کی ضمانتیں منظور کرلیں، تمام ملزمان کی 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی گئی۔ملزمان کی جانب سے وکیل سردار مصروف، مرتضیٰ طوری اور آمنہ علی عدالت میں پیش ہوئے۔ پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف تھانہ رمنا میں مقدمہ درج ہے۔
5
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں غیرمعمولی تیزی، انڈیکس میں 1459 پوائنٹس کا اضافہ،پی ایس ایکس میں جمعرات کو کاروبار کے آغاز سے ہی تیزی کا رجحان رہا، اسٹاک مارکیٹ میں ایک لاکھ 13 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام 1459 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ اور کے ایس ای 100 انڈیکس ایک لاکھ 13 ہزار 713 پر بند ہوا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ سیمنٹ اور آئل اینڈ گیس کے شیئرز میں خریداری کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں نمایاں تیزی کا رجحان رہا، عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 6 ماہ کی کم ترین سطح پر آنا بھی معیشت کیلئے اچھی خبر ثابت ہوا۔
6
اسلام آباد ہائیکورٹ نے وکلاء کا دیرینہ مطالبہ پورا کردیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے اعلامیہ کے مطابق قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے وکلاء کا دیرینہ مطالبہ پورا کردیا، اب متفرق درخواستوں کیلئے بایو میٹرک تصدیق کی ضرورت نہیں ہوگی۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نئے کیس کی فائلنگ کیلئے وکلاء ملک کے کسی بھی شہر سے بایومیٹرک تصدیق کروا سکتے ہیں۔ہائیکورٹ بار کی نومنتخب کابینہ نے قائم مقام چیف جسٹس کے ساتھ اپنی پہلی میٹنگ میں یہ معاملہ اٹھایا تھا جس پر فوری عملدرآمد کیا گیا۔
7
دہشتگردی سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں پاکستان دوسرے نمبر پر آگیا۔انسٹی ٹیوٹ فار اکنامکس اینڈ پیس (آئی ای پی) کی جانب سے جاری کردہ گلوبل ٹیررازم انڈیکس 2025 میں پاکستان کو دہشتگردی سے متاثرہ ممالک میں دوسرا بدترین ملک قرار دیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق 2024 میں پاکستان میں دہشت گرد حملوں میں 45 فیصد اضافہ ہوا۔
ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار 81 ہوگئی ہے۔ افغانستان میں طالبان کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد کالعدم ٹی ٹی کو محفوظ پناہ گاہیں ملیں۔ بلوچ عسکریت پسندوں کے حملوں میں بھی اضافہ ہوا۔رپورٹ کے مطابق کالعدم ٹی ٹی پی سب سے خطرناک دہشت گرد تنظیم کے طور پر سامنے آئی ۔ جو 52 فیصد ہلاکتوں کی ذمہ دار تھی۔ افغانستان میں طالبان کی اقتدار میں واپسی کے بعد دہشت گردوں کو سرحد پار محفوظ پناہ گاہیں ملیں اور انہوں نے پاکستان پر حملے کئے۔گلوبل ٹیررازم انڈیکس کے مطابق پاکستان میں بلوچ عسکریت پسندوں کے حملوں میں بھی اضافہ ہوا۔
بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں سب سے زیادہ حملے ہوئے۔رپورٹ کے مطابق 2023 میں حملے 116 تھے 2024 میں بڑھ کر 504 ہوگئے۔ گلوبل ٹیررازم انڈیکس 2025 میں دہشت گردی کے اہم رجحانات اور واقعات کا جامع خلاصہ کیا گیا۔ رپورٹ میں کہا گیا غزہ تنازع کے باعث مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام بڑھا۔
8
نوبل انعام یافتہ پاکستانی ملالہ یوسفزئی نے ضلع شانگلہ کا ایک روزہ دورہ کیا اور اپنے آبائی گاؤں برکانہ شاہ پور میں خاندان والوں اور اپنے نام سے منسوب اسکول میں بچوں سے ملاقات کی۔ملالہ یوسفزئی نے بنوں سمیت حالیہ دنوں میں ہونیوالے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے انہیں دل دہلا دینے والا قرار دیدیا۔ ان کا کہنا ہے کہ میں متاثرین اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کرتی ہوں، میں وطن کے ہر فرد کی سلامتی کیلئے دعا گو ہوں۔نوبل ایوارڈ یافتہ ملالہ یوسفزئی نے یتیم اور غریب بچیوں کیلئے تعمیر شدہ ملالہ یوسفزئی اسکول کا دورہ بھی کیا، جہاں انہوں نے اسکول کی طالبات سے ملاقات کی اور تقریب میں شریک ہوئیں، بعد ازاں وہ واپس اسلام آباد کیلئے روانہ ہوگئیں۔
9
لاہور کے علاقے نشاط کالونی میں گیس سلنڈر دھماکے میں خاتون زخمی ہوگئیں، گھر کو بھی نقصان پہنچا۔لاہور کے علاقے نشاط کالونی میں گھر میں گیس سلنڈر پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی، واقعے میں خاتون جھلس کر زخمی ہوگئی۔ریسکیو حکام کے مطابق امدادی کارکنوں نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھائی، زخمی خاتون کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔