1
سندھ میں سرکاری ملازمت کیلئے عمر کی حد میں رعایت کا نوٹیفکیشن جاری،رپورٹ کے مطابق سندھ کابینہ کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیا، نوٹی فکیشن محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن و کو آرڈینیشن نے جاری کیا۔جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ سرکاری ملازمت کے حصول کے لیے عمر کی حد 28 سال سے بڑھا کر 33 سال مقرر کردی گئی۔
2
سویلینز کا ٹرائل؛ آرمی ایکٹ کی شقوں کو اب کالعدم قرار نہیں دیا جا سکتا، سپریم کورٹ بار کا مؤقف،فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے حوالے سے سپریم کورٹ بار نے اپنا تحریری جواب مکمل مؤقف کے ساتھ جمع کرا دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ بار کا 5 مارچ کو اجلاس ہوا، جس میں جائزہ لیا گیا کہ بار کا فوجی عدالتوں پر مؤقف کیا ہونا چاہیے۔
جواب میں مزید کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ بار نے ہمیشہ آئینی اقدار کے لیے جدوجہد کی ہے۔ بار کا ماننا ہے کہ سکیورٹی، امن اور لااینڈآرڈر بھی بنیادی آئینی اقدار ہیں۔ دہشتگردی میں شدت آئی ہے، پاکستان کے شہری امن اور ہم آہنگی کے مستحق ہیں۔ تمام آئینی و قانونی اقدامات دہشتگردی کے خاتمے کے لیے ہونے چاہییں۔
3
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور قومی اسمبلی کی پبلک اکاونٹس کمیٹی کے چیئرمین جنید اکبر نے کہا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کو ہماری جماعت اور ہماری جماعت کو ان کی جماعت سے کچھ تحفظات ہیں جنہیں ہم دور کرنا چاہتے ہیں۔
مولانا فضل الرحمان کو ہماری جماعت اور ہماری جماعت کو بھی ان کی جماعت سے کچھ تحفظات ہیں، ہم مولانا صاحب کے تمام تحفظات دور کرنا چاہتے ہیں، ہم بانی پی ٹی آئی عمران خان تک دونوں جماعتوں کا مؤقف پہنچائیں گے۔ہم چاہتے ہیں مولانا صاحب اپوزیشن اتحاد میں شامل ہوں، ہم مزاحمت کی سیاست نہیں کرنا چاہتے لیکن ہمیں ایسا کرنے پر مجبور کیا گیا ہے، ہم سیاسی لوگ ہیں سیاسی ڈائیلاگ پر یقین رکھتے ہیں، جب ہمیں سیاسی سرگرمی نہیں کرنے دینگے تو پھر ہم سے کیا امید رکھیں گے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو