1
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں جعفرایکسپریس کی ہائی جیکنگ کی شدید مذمت کی ہے اور یرغمال بنائے گئے افراد کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفان دوجارک کے مطابق گوتریس نے واضح کیا کہ شہریوں پر حملے ناقابل قبول ہیں اور عالمی برادری کو ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں۔ب
ولان پاس کے علاقے میں جعفر ایکسپریس پر حملہ کرنے والے 27 دہشتگرد جہنم واصل کردیے گئے۔ سیکیورٹی فورسز نے 155 مسافروں کو بازیاب کرا لیا۔ اٹھاون مرد، 31 خواتین اور 15 بچے شامل ہیں۔ پچاس سے زائد مسافروں کو کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پہنچایا گیا۔ حملے میں ٹرین ڈرائیور امجد یاسین شہید ہوگئے۔ انسانیت کے دشمنوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے۔
2
میواسپتال انجکشن ری ایکشن معاملہ؛پنجاب بھرمیں انجکشن کا استعمال فوری روکنے کا حکم, ڈائریکٹوریٹ آف ڈرگ کنٹرول نےصوبے بھرکی فارمیسیزکو ہدایات جاری کردیں،مراسلے میں کہا انجکشن کا استعمال مشتبہ طور پرصحت کےلیےخطرہ ہے،انجکشن “ویکسا” اورمحلول “نیوٹرولائن” کا استعمال روک دیاجائے،انجکشن کے مخصوص بیچ استعمال سے روکے جائیں۔ڈائریکٹوریٹ ڈرگ کنٹرول کے مطابق ادویات کے ٹیسٹوں کی رپورٹس آنے تک استعمال روکا جائے،فیصلہ مریضوں کے تحفظ کے پیش نظرکیا گیا۔
3
دورہ نیوزی لینڈ؛ قومی اسکواڈ براستہ دبئی نیوزی لینڈ کے لیے روانہ,پاکستان ٹیم 13 فروری کی شام کرائسٹ چرچ پہنچے گی۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 16 مارچ کو کھیلا جائے گا۔قومی اسکواڈ میں عبدالصمد اورحسن نواز بھی شامل ہیں جو پہلی مرتبہ پاکستان ٹیم میں منتخب ہوئے ہیں۔
نائب کپتان کرکٹ ٹیم شاداب خان کا کہنا ہے کہ مجھے نئی ذمہ داری بھی سونپی گئی ہے، اچھا کھیلنے کی کوشش کریں گے۔ ٹیم میں بہت زیادہ نوجوان کھلاڑی شامل ہیں،نوجوانوں میں انرجی مختلف اور پازیٹو ہوتی ہے،پہلی بار ٹیم کا حصہ بننے والے کھلاڑیوں سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں، امید ہے ہم کامیاب ہوں گے۔
4
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں کمی کا رجحان برقرار,ادارہ شماریات پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق 6مارچ کوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1321روپے ریکارڈ کی گئی جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.63فیصدکم ہے۔پیوستہ ہفتہ میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1329روپے ریکارڈکی گئی تھی، اسی طرح چھ مارچ کوختم ہونیوالے ہفتہ میں ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت1381روپے ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.05فیصد کم ہے، پیوستہ ہفتہ میں ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1382روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔