1
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ اس حکومت کے ایک سال میں جو کچھ کرسکتے تھے وہ کیا ہے۔سندھ حکومت کی ایک سالہ کارکردگی پر بریفنگ دیتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گزشتہ ایک سال میں سندھ حکومت نے بہت سے عوامی منصوبے شروع کیے،کوشش کی ہے کہ گورننس میں ڈیجیٹلائزیشن لائی جائے۔
پچھلے سال بلاول بھٹو نے سندھ ہاری کارڈ کا اجرا کیا تھا اور ایک سال میں تقریباً 10ارب روپے ایک لاکھ سے زائد ہاریوں کو دے چکے ہیں۔وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے سندھ پیپلز ہاؤسنگ فار فلڈ افیکٹیز ہمارا فلیگ شپ پروجیکٹ ہے جب کہ کراچی میں میں بھی ترقیاتی منصوبوں پرکام جاری ہے،
2
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے پاکستان میں آبادی بڑھنے کی شرح 2 فیصد سے 9 فیصد پر آ چکی ہے، آبادی بڑھنے کی شرح پر بریک لگایا گیا تھا لیکن دوبارہ ایکسیلیٹر پر پاؤں رکھ دیا گیا ہے۔اڑان پاکستان سے متعلق تقریب میں خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا یہ ملک بنا تو وسائل نہیں تھے لیکن آج ساتویں ایٹمی طاقت ہے، آج 250 سے زیادہ یونیورسٹیاں ہیں، ہمارا مقصد ہے کہ ہر صوبے میں اعلیٰ تعلیم کے مراکز قائم کریں۔
آج چین کی فی کس آمدنی 16 ہزار ڈالر اور ہماری فی کس آمدنی 1600 ڈالر ہے، دیگر ممالک نے حالات کے مطابق اصلاحات کیں، جس ملک کے اندر امن اور یکجہتی نہیں ہوگی وہ ملک ترقی نہیں کر سکتا، جو نظام امن کے اصولوں کے مطابق نہیں ہوگا وہ کھبی آگے نہیں بڑھ سکتا، ہم دنیا کے ساتھ مل کر 1960 کے بعد آگے نہ چل سکے، چین، جنوبی کوریا اور تھائی لینڈ بہت آگے چلےگئے۔
3
آئی ایم ایف نے بین الاقوامی سرمایہ کاری منصوبوں پر ٹیکس استثنیٰ کا مطالبہ مسترد کردیا . آئی ایم ایف حکام کی وزارت خزانہ اور ایس آئی ایف سی حکام سے ملاقات ہوئی جس دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایس آئی ایف سی سرمایہ کاری کیلئے ایک پلیٹ فارم مہیا کرکے پل کا کردار ادا کر رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ آئی ایم ایف نے ایس آئی ایف سی کی طرف سے بین الاقوامی سرمایہ کاری منصوبوں پر ٹیکس استثنیٰ کا مطالبہ مسترد کردیا۔ پاکستانی حکام نےچاغی سے گوادر تک ریلوے ٹریک کےمنصوبے پر ٹیکس استثنیٰ کا مطالبہ کیا تھا۔
4
پنجاب میں قومی اسمبلی اور سینیٹ کی طرز پر دو ایوانی نظام لانے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور ,حکومتی رکن امجد علی جاوید نے صوبے میں وفاق کی طرز پر دو ایوانی نظام قائم کرنے کی قرار داد پیش کی جسے کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔اس کے علوہ حکومتی رکن سارہ احمد نے بنوں حملے کی مذمت اور پاک فوج سے اظہار یکجہتی کی قرارداد پیش کی جسے کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔ ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ حکومتی پالیسیوں کے باعث کسان بدترین حالات سے دوچار ہیں۔
5
مصطفیٰ عامر قتل کیس: ملزم ارمغان کا مزید 7 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور,کراچی کی مقامی عدالت میں مصطفیٰ عامر قتل کیس کی سماعت کے دوران وکیل صفائی نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ گاڑی، لاش اور آلۂ ضرب برآمد ہوچکا ہے ، مزید ریمانڈ کی ضرورت نہیں ہے اس لیے عدالتی ریمانڈ دیا جائے۔
اس دوران وکیل سرکار نے کہا کہ ملزم نے برآمد ہر شے پر پاس ورڈ لگایا ہوا ہے، اس سے مزید تفتیش لازمی ہے جب کہ تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم نے اپنا کال سینٹر کراچی سے اسکردو منتقل کیا اور بعد میں اپنے والد کو بھی اسکردو بلالیا تھا۔پولیس کی ریمانڈ رپورٹ میں کہا گیا کہ ملزم ارمغان نے قتل کے بعد والد کو بتایا تو والد نے روپوش ہونے کا مشورہ دیا۔