خصوصی ویڈیوز
سپریم کورٹ : شراب جتنی پرانی ہو اتنی اسکی کوالٹی اچھی ہوتی ہے۔ جسٹس شکیل احمد
اسلام آباد(ای پی آئی )سپریم کورٹ آف پاکستان میں سرکاری تحویل سے 16 ہزار شراب کی بوتلوں کی واپسی سے متعلق د ائر درخواست پر سماعت ،عدالت نے پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کر دیا۔ تفصیل کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس شکیل احمد کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔...
اسلام آباد: ڈسٹرکٹ ججز سے سیکیورٹی واپس لے لی گئی ،ڈی آئی جی آپریشن ذاتی حیثیت میں طلب
اسلام آباد (ای پی آئی )اسلام آباد میں ڈسٹرکٹ ججز سے سیکیورٹی واپس لے لی گئی ہے۔ ججز کے ساتھ ڈیوٹی کرنے والے گن مین بھی واپس لے لیے گئے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد ناصر جاوید نے سیکیورٹی واپس لینے کا نوٹس لے لیا۔ ڈی آئی جی سیکیورٹی کو شوکاز کر دیا۔ ڈسٹرکٹ ججز...
پنجاب سے آٹے گندم کی ترسیل پر بین الصوبائی پابندی اٹھانے کا مطالبہ
اسلام آباد(محمداکرم عابد)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خوراک میں پنجاب سے آٹے گندم کی ترسیل پر بین الصوبائی پابندی اٹھانے کا مطالبہ کردیا گیا۔سیلاب سے متاثرہ اضلاع کو آفت زدہ قراردینے ، بی آئی ایس پی سے متاثرین کی مالی مدد،کسانوں کو مفت بیج کی فراہمی ڈونرز سے رابطہ کرنے...
ایمل ولی خان کی آٹا,، گندم بندکرنے والوں کو بجلی گیس بندکرنے کی دھمکی
اسلام آباد(محمداکرم عابد)عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ سینیٹر ایمل ولی خان نے آٹے گندم کی بین الصوبائی ترسیل پر پابندی اٹھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے پنجاب کی گیس بجلی بندکرنے کی دھمکی دی ہے.. انہوں نے کہا کہ اپنے صوبے کے لئے1 نوازشریف کیا 100نوازشریف ناراض کرنے کو ہوں...
اسلام آباد ہائیکورٹ :پٹوار سرکل میں نجی افراد کے کام کرنے کیخلاف کیس ؛عدالت کی متعلقہ آسامیاں پر کرنے کی ہدایت
اسلام آباد(ای پی آئی ) اسلام آباد ہائیکورٹ میں اسلام آباد کے پٹوار سرکل میں نجی افراد کے کام کرنے کیخلاف کیس کی سماعت ، عدالت نے ڈپٹی کمشنر کو 7روز میں متعلقہ آسامیاں پر کرنے کی ہدایت کردی۔جسٹس محسن اختر کیانی نے کہاکہ پٹوار خانوں میں منشی بٹھا کر غیرقانونی کام...
پاکستان اگلے ماہ پہلا جدید ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ خلاء میں بھیجے گا
اسلام آباد (ای پی آئی )پاکستان نے جدید سیٹلائٹ خلاء میں بھیجنے کی تیاری مکمل کرلی ، سپارکو کے مطابق پاکستان اکتوبر 2025 میں پہلاجدید ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ خلاء میں بھیجے گا۔ اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کے مطابق ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ معدنی وسائل...
کسی کے جذبات سے کھیلنے کے بجائے مردوں کو حلال راستہ اپنانا چاہیے، صائمہ قریشی
کراچی (ای پی آئی )پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ صائمہ قریشی نے ایک انٹرویو کے دوران کہا ہے کہ 95 فیصد مرد دوسری شادی کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔انھوںے کہا کہ عورت کی کمائی اور مرد کی دوسری شادی سے متعلق خیالات شامل تھے۔ صائمہ قریشی کا کہنا تھا کہ اگر مردوں کو...
اسلام آباد :ڈپلومیٹک پاسپورٹ کیس میں سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس پر فرد جرم عائد
اسلام آباد(ای پی آئی )ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے ڈپلومیٹک پاسپورٹ کیس میں سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس پر فرد جرم عائد کر دی۔اگلی سماعت پر استغاثہ کے گواہان کو طلب کر لیا تفصیل کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل نے سردار تنویر الیاس...
اسلام آباد ہائیکورٹ :عدالت کے احاطے میں ویڈیو ریکارڈنگ پر پابندی عائد،خلاف ورزی پر کارروائی کا حکم
اسلام آباد (ای پی آئی )اسلام آباد ہائیکورٹ نے احاطہ عدالت میں ویڈیو ریکارڈنگ پر پابندی لگا دی سرکلر بھی جاری کر دیا گیا۔ جاری سرکلر کے مطابق صحافی، وکلاء اور سائلین کسی قسم کی ویڈیو ریکارڈنگ نہیں کر سکیں گے جبکہ کمرہ عدالت، راہداری، ویٹنگ ایریا اور دفاتر میں ویڈیو...
ہولی فیملی اسپتال راولپنڈی میں بھی جدید چائینیز مشین سے کینسر کے علاج کا فیصلہ
راولپنڈی(ای پی آئی)حکومت کا میو اسپتال لاہور کے بعد ہولی فیملی اسپتال راولپنڈی میں جدید چائینیز مشین سے کینسر کے علاج کی سہولت فراہم کرنےکا فیصلہ ، ایم ایس ہولی فیملی اسپتال نے کیرو ابلیشن مشین کے لیے ریکویسٹ محکمہ صحت پنجاب کو بھجوا دی۔ہولی فیملی اسپتال کو کیرو...
ایشیا کپ: پاکستان اور بنگلہ دیش کا میچ سیمی فائنل کی صورت اختیار کرگیا
دبئی (ایپی آئی )ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بنگلہ دیش کا میچ سیمی فائنل کی صورت اختیار کرگیا۔ جیتنے والی ٹائم فائنل کے لئے کوآلیفائی کر جائے گی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بھارت نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر فائنل میں جگہ پکی کرلی۔ آج پاکستان اور بنگلہ...
توشہ خانہ ٹو کیس؛ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور اہلیہ بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں سماعت کیلیے مقرر
اسلام آباد(ای پی آئی )سلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر دیں ۔ درخواستوں پرسماعت 7 اکتوبر کو ہو گی ۔ جسٹس انعام امین منہاس درخواستوں پر سماعت کریں گے۔عمران خان...










