1
حکومت کا پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 10 مارچ کو 3 بجے طلب کرنے کا فیصلہ,پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں صدر آصف زرداری پارلیمنٹ کےمشترکہ اجلاس سےخطاب کریں گے،صدر کے خطاب کے ساتھ ہی دوسرے پارلیمانی سال کا آغاز ہوجائے گا،قومی اسمبلی کا اجلاس 11 مارچ کو دن گیارہ بجے ہو گا۔
2
پاکستان اسٹاک ایکسچنج میں کاروبارکا مثبت آغاز،114000پوائنٹس کی حدبحال ہوگئی.پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبارہفتے کےآخری روز 114000پوائنٹس کی حدبحال ہوگئی،توانائی کے شعبے میں گردشی قرضہ کم کرنےکی خبرپراسٹاک مارکیٹ میں آج بھی تیزی متوقع ہے۔
3
برطانیہ کا شام پرعائد بعض پابندیاں ہٹانے کا اعلان,ان اداروں میں مرکزی بینک سمیت متعدد بینکوں کےعلاوہ تیل کی متعدد کمپنیاں بھی شامل ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق برطانیہ نےشام پر عائد بعض پابندیاں ہٹانے کا اعلان کردیا،بشار الاسد کے دور میں منجمد اثاثوں پر پابندیاں ہٹا دی گئی،شام کے مرکزی بینک سمیت 24 اداروں کے اثاثے بحال کیے گئے۔
4
حکومت کا تھرکول کے مقامی کوئلے کا استعمال بڑھانے کا فیصلہ, پہلے مرحلے میں 600 میگاواٹ کے لکی پاور پلانٹ کو مقامی کوئلے پر منتقل کیا جائے گا۔حکام کے مطابق دسمبر تک تھرکول سے چھور تک 120کلومیٹر ریلولے لائن بچھائی جائے گی، پہلے مرحلے میں600میگاواٹ کے لکی پاور پلانٹ کو مقامی کوئلے پر منتقل کیا جائے گا جبکہ دوسرے مرحلے میں ساہیوال اور بن قاسم پاور پلانٹ کو مقامی مقامی کوئلے پر منتقل کیا جائے گا۔لکی پاور پلانٹ کی ٹیکنالوجی مقامی کوئلے پر ڈیزائن کی گئی ہے، دیگر درآمدی کوئلے کے پاور پلانٹس کی ٹیکنالوجی کو بھی تبدیل کیاجائے گا، تھرکول کے کوئلے کوسیمنٹ اوردیگر صنعتوں کیلئے قابل رسائی بنایا جائے گا۔
5
پاکستان میں عیدالفطر پر 9 دن کی چھٹیاں ملنے کا امکان,عیدالفطر 2025 کے چاند نظر آنے کی متوقع تاریخ کے پیش نظر پاکستانی 29 مارچ تا 6 اپریل یعنی 9 دن کی چھٹیوں سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کی پیشگوئی کے مطابق ملک میں عید الفطر 31 مارچ کو ہونے کا قومی امکان ہے۔ماہرین فلکیات کے مطابق 30 روزے پورے ہونے کی صورت میں عید الفطر یکم اپریل (بروز منگل) کو ہوگی جبکہ چاند نظر آنے یا نہ آنے کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔