1
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف پاکستان فرنٹ لائن پر لڑ رہا ہے۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ ہم نے شروع کی تھی، مشرف نے دہشتگردی کے خلاف جنگ نہیں کی تھی، امریکا نے دہشتگردی کا نام لیکر عراق، لیبیا اور افغانستان میں جنگ لڑی، ہم سب سے زیادہ دہشتگردی کا شکار ہیں، اگر ہم نے دہشتگرد کو امریکا کے حوالے کیا تو کیا ہوا؟ دہشتگردی کے خلاف پاکستان فرنٹ لائن پر لڑ رہا ہے، افغانستان میں امریکا نے ہائی ٹیک اسلحہ چھوڑا، اب امریکا اگر اسلحہ واپس لے رہا ہے تو اچھی بات ہے، امریکی اسلحے سے دہشتگردی میں اضافہ ہوا۔ملکی سیاسی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے لیگی رہنما خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ سیاسی مخالفین نے مفاہمت کی کوئی بات کی؟ تین چار مرتبہ یہ وفاق پر حملے کر چکے ہیں اور عید کے بعد دوبارہ حملے کا کہہ رہے ہیں، اب مفاہمت کے بجائے مزاحمت کی سیاست ہوگی۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو
2
پاک افغان سرحد کے قریب آپریشن میں افغانستان سے آنیوالے دہشتگرد گرفتار،سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات میں افغان دہشتگردوں کے ملوث ہونے میں بتدریج اضافہ ہوا ہے اور افغانستان سے دہشت گردوں کی پاکستان میں دراندازی بڑھنے لگی ہے۔مختلف دہشت گرد تنظیموں کو افغان طالبان کی مکمل حمایت، سہولت کاری اور سر پرستی حاصل ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 5 مارچ 2025ء کو بلوچستان میں پاک افغان سرحد کے قریبی علاقے ٹوبہ کاکڑی میں سکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کیا، جس میں 4 اہم دہشتگرد گرفتار کئے گئے، دہشتگردوں سے کلاشنکوفیں، دستی بم اور دیگر آتشیں اسلحہ برآمد ہوا ہے جبکہ گرفتار دہشت گردوں نے دہشتگردی کی بڑی کارروائی کی منصوبہ بندی کا اعتراف بھی کیا ہے۔گرفتار دہشتگرد نے اعترافی بیان میں بتایا کہ میرا نام اسام الدین ولد گلشاد ہے میں افغانستان سے آیا ہوں، ہمارا نظریہ ہماری ٹریننگ ہے، میرے پاس 2 بندوقیں، 2 کلاشنکوف، ایک گرینیڈ، اور دیگر اسلحہ موجود تھا۔
3
عون عباس بپی کی گرفتاری کیخلاف پی ٹی آئی ارکان کا سینیٹ اجلاس سے واک آؤٹ،ڈپٹی چیئرمین سیدال خان ناصرکی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا۔دوران اجلاس سینیٹر عون عباس بپی کی گرفتاری کے خلاف پی ٹی آئی ارکان نے سینیٹ سے واک آؤٹ کر دیا۔
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ عون عباس بپی کی اس ہاؤس میں اتنی ہی عزت ہے جتنی سب کی، اس ہاؤس کو کسی کے دباؤ یا پریشر میں آ کر نہیں چلائیں گے، سینیٹ کا اجلاس قانون کے تحت چلے گا۔وزیر قانون اور سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ عون عباس بپی پر مقدمہ وائلڈ لائف کے تحت کیا گیا، معزز رکن پر مقدمہ صوبائی معاملہ ہے، جس حد تک ممکن ہوا صوبائی حکومت سے معزز رکن کیلئے بات کریں گے۔
4
سپریم کورٹ آف پاکستان میں سویلینز کے ملٹری ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت کے دوران جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس میں کہا کہ مارشل لاء کے اقدام کی توثیق میں عدلیہ کا بھی کردار ہے۔جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سات رکنی آئینی بنچ نے ملٹری ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت کی، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس حسن اظہر رضوی بنچ میں شامل تھے، جسٹس مسرت ہلالی ،جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال حسن بھی بنچ کا حصہ تھے۔سماعت شروع ہوئی تو سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے تحریری معروضات عدالت میں جمع کرا دی گئیں۔
5
وزیراعلیٰ مریم نواز کی میو ہسپتال آمد، بدانتظامی پر ایم ایس عہدے سے برطرف،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے میو ہسپتال لاہور کا دورہ کیا اور ہسپتال کے ایمرجنسی بلاک،ٹی بی اینڈ چیسٹ، آئی سی یو کارڈیالوجی اور دیگر وارڈز کا جائزہ بھی لیا، وزیراعلیٰ پنجاب نے وارڈز میں زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اور جلد صحتیابی کی دعا کی۔
مریم نواز نے ہسپتال میں زیر علاج مریضوں اور تیمارداروں سے علاج کے بارے میں مکمل تفصیلات دریافت کیا اور وارڈز میں مریضوں کے علاج کے عمل کا مشاہدہ کیا، وزیراعلیٰ نے ہسپتال کے مختلف وارڈزمیں صفائی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔مریضوں نے وزیراعلیٰ پنجاب کیساتھ گفتگو میں شکایات کے انبار لگا دیئے ، مریضوں کے تیمارداروں نے سرنج اور برنولا وغیرہ تک نہ ملنے کے بارے میں بتایا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے رک کر انتظارِ گاہ اور راستے میں کھڑے مریضوں اور لواحقین کی شکایات سنیں ، معصوم بچی نے وزیراعلیٰ کو بتایا کہ ماں بیمار ہے، رات بھر دوائیوں کیلئے بھاگ بھاگ کرتھک گئی ہوں جس پر وزیراعلیٰ مریم نواز نے شدید ناراضگی کا اظہار کیا، کارڈیالوجی وارڈ میں کیڑے مکوڑے پائے جانے کی شکایت پر مریم نواز مزید برہم ہو گئیں۔
6
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ اپوزیشن الائنس میں موجود تمام پارٹیاں ایک پیج پر آ رہی ہیں۔اپوزیشن کی سیاسی پارٹیوں کا ایک ہی ہدف ہے کہ ملک میں آئین و قانون کی بالادستی ہونی چاہیے۔میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو،ملک میں دہشت گردی بڑھ رہی ہے، انٹیلیجنس ایجنسیز کا جو کام ہے وہ نہیں کر رہیں، ہمارے نوجوان سپاہی و افسران شہید ہو رہے ہیں، پاکستان میں تقریباً 13 انٹیلیجنس ایجنسیز موجود ہیں، ان ایجنسیز کے تمام لوگوں کا ایک ہی مقصد پی ٹی آئی کے لوگوں کے خلاف کیسز بنانا، جہاں دہشت گردی ہو رہی ہے وہاں انٹیلیجنس ایجنسیز کے لوگوں کا کورٹ مارشل ہونا چاہیے۔
7
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چودھری عبدالعزیز مستعفی ہو گئے۔جسٹس چودھری عبد العزیز نے استعفیٰ صدر پاکستان کو ارسال کردیا۔استعفیٰ کے متن میں جسٹس چودھری عبدالعزیز نے لکھا کہ نومبر2016 میں بطور جج ذمہ داریاں سنبھالیں، اب تک تقریباً چالیس ہزار سے زائد کیسزنمٹائے۔انہوں نےمزید لکھا کہ ذاتی وجوہات کی بنا پر مزید کام سر انجام نہیں دے سکتا ، استدعا ہے میرا استعفیٰ منظور کیا جائے۔
8
پی بی 45 میں مبینہ دھاندلی کے الزام میں پیپلز پارٹی کے فاتح امیدوار علی مدد جتک کے خلاف الیکشن کمیشن نے 2 امیدواروں کی درخواستیں مسترد کرتے ہوئے ان کی رکنیت بحال کرنے کا حکم دے دیا۔الیکشن کمیشن نے پی بی 45 میں ری پولنگ میں مبینہ دھاندلی کے معاملے میں محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیا، الیکشن کمیشن نے جے یو آئی (ف) کے امیدوار میر محمد عثمان پیرکانی کی درخواست مسترد کر دی۔یاد رہے کہ پی بی 45 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار علی مدد جتک کامیاب قرار پائے تھے ان کے خلاف نصراللہ بڑیچ کی درخواست بھی مسترد ہوگئی، الیکشن کمیشن نے دونوں درخواست گزاروں کو الیکشن ٹریبونل سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی۔
9
پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر و سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ دہشتگردی کی روک تھام کے لیے دعا کے ساتھ دوا بھی ضروری ہے۔ میری ہاؤس سے گزارش ہے کہ تشویشناک صورتحال پر سیر حاصل گفتگو ہونی چاہیے، ملک بھر میں دہشتگردی مسلسل بڑھ رہی ہے، بنوں واقعے میں بہت سی قیمتی جانیں چلی گئیں۔سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال