1
اسلام آباد ہائیکورٹ: لاپتہ افراد کے کیسز کی سماعت کرنے والا اسپیشل بینچ تحلیل،جسٹس محسن اختر کیانی کی سربراہی میں اسپیشل بینچ لاپتہ افراد کے کیسز کی سماعت کر رہا تھا جس میں جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس طارق جہانگیری بھی شامل تھے۔تاہم اب جسٹس ارباب محمد طاہر نے بینچ میں بیٹھنے سے معذرت کر لی ہے جس سے اسپیشل بینچ تحلیل ہو گیا ہے۔
2
عارف علوی کے ڈینٹل کلینک کےخلاف قانونی تقاضے پورے کیے بغیر کارروائی نہ کرنے کا حکم،سندھ ہائیکورٹ نے بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو عارف علوی کے ڈینٹل کلینک کےخلاف قانونی تقاضے پورے کیے بغیر کوئی کارروائی نہ کرنے کا حکم دیا ہے۔
دوران سماعت عدالت نے کہا کہ یہ معاملہ رہائشی آبادی میں کمرشل سرگرمی کا ہے، پولیس یہاں کیا کررہی ہے ؟ وکیل درخواست گزار نے کہا پولیس ایس بی سی اے حکام کے ساتھ کلینک سیل کرنے بھی آئی تھی، خدشہ ہے کلینک دوبارہ سیل کردیا جائے گا۔ بعد ازاں عدالت نے ثمینہ علوی کی جانب سے دائر درخواست نمٹادی۔
3
پنجاب بھر میں دیہی مراکز صحت کی آؤٹ سورسنگ کا فیصلہ، پنجاب بھر میں دیہی مراکز صحت کی آؤٹ سورسنگ کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے اور اس حوالے سے وزیراعلیٰ مریم نواز کو بریفنگ دی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کو بتایا گیا کہ مراکز صحت میں بڑے اسپتالوں کے برابر طبی اور تشخیصی سہولتیں فراہم کی جائیں گی جب کہ نئے کلینک ہفتہ بھر 24گھنٹے کھلے رہیں گے۔ کہا کہ پسماندہ اور دوردراز علاقوں کو بھی جدید ترین طبی سہولتوں کی ضرورت ہے،