اسلام آباد (ای پی آئی ) چیئرمین پاکستان کسان اتحادخالد حسین باٹھ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسان گندم چار ہزار دو سو روپے فی من بیچیں گے اگر حکومت نے عوام کو سستا آٹا دینا ہے تو سبسڈی دے، گندم نہ خریدنے پر احتجاج کی دھمکی ،

چیئرمین پاکستان کسان اتحاد نے مزید کہا کہ سستا گنا خرید کر مہنگی چینی کی فروخت پر حکومتیں کیوں خاموش ہیں گزشتہ سال حکومت کی جانب سے گندم نہ خریدنے پر مڈل مین نے اربوں روپے کی کرپشن کی گندم کی فصل تیار ہےموسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے گندم کی پیداوار 25 سے 30 فیصد کم ہے گندم درآمد کرنا پڑے گی۔

انھوں نے کہا کہ گزشہ سال گندم کی امپورٹ میں اربوں روپے کا کرپشن کی،گندم کا ریٹ خود کسان خود طے کریں گے،کسان گندم کا ریٹ 4200روپے فی من بیچیں گے،حکومت نے غریبوں کو سستا آٹا دینا ہے تو کسانوں کو سبسڈی دے، حکومت نے گندم سستی کرنے کی کوشش کی تو ملک ِبھر سے اسلام آباد کی طرف نکلیں گے،حکومت نے گندم نہ خریدی تو عید کے بعد احتجاج کے لیے نکلیں گے،

ان کا مزید کہنا تھا کہ گنا سستا خریدا اب چینی مہنگی ہو گئی ہے، شوگر ملوں نے ابھی تک کسانوں کے پیسے دینے ہیں،گنا350 روپے فی من خرہدا گیاساہیوال ڈویژن میں کسانوں کو چاول کاشت کرنے سے روک دیا گیا ھے اگر چاول کاشت نہیں کریں گے تو زمینوں کا ٹھیکہ کہاں سے پورا کریں گےٹیوب ویل کے بلوں پر اوربلنگ کی گئی اب اس پر سود لگا کر لاکھوں روپے کر دیا ہے،

انھوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ ہمارے بجلی کے بقایا جات کا آڈٹ کیا جائےپنجاب حکومت نے کسانوں کو سولر دینے کا اعلان کیا ہے، حاجی سنز کے نام سے ایک کمپنی کو سولر کا ٹھیکہ دیا گیادس لاکھ والا سولر بیس لاکھ میں لگا کر دے رہے