اسلام آباد (محمد اکرم عابد)سینیٹ میں ذخیرہ اندوزی ناجائزمنافع خوری کے انسداد میں حکومتی ناکامی کے خلاف سخت احتجاج کیا گیا ہے.

ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے سینیٹر دنیش کمارکی اشیا کی قیمتیں بڑھا کر ناجائز منافع خوری کرنے والوں کو غیرت دلانے کی کوشش جاری ہے۔سینیٹ اجلاس میں دیگر اراکین کی توجہ بھی عوامی ایشو پر دلائی تو سب کو مہنگائی یاد آ گئی۔

ڈپٹی چئیر مین سیدال خان کی صدارت میں ایوان بالا کا اجلاس ہوا۔ اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے سینیٹر عون عباس بپی کی گرفتاری کا معاملہ اٹھایا تو وزیر قانون نے بھی گرفتاری کی تصدیق کر دی۔

اپوزیشن نے ایوان سے واک آؤٹ اور اس سے قبل شبلی فراز نے گرفتاری پر حکومت پر شدید تنقید بھی کی. اقلیتی رکن دنیش کمار نے ,کہا کہ مضان کے دوران اشیائے ضروریہ کی چیزیں مہنگی،رمضان کے دوران زیادہ منافع خوری شروع ہے ۔

پی پی رہنما شیری رحمن نے ملک میں دہشگردی کے حوالے اظہار خیال میں کہا ملک بھر میں دہشتگردی مسلسل بڑھ رہی ہے بنوں واقعہ میں بہت سی قیمتی جانیں چلی گئیں گلوبل انڈیکس میں دہشتگردی سے متاثرہ ممالک میں پاکستان کا دوسرا نمبر ہے۔

اجلاس میں ایجنڈے میں شامل معمول کی کاروائی کے علاوہ ڈپٹی چئیر مین سینیٹ اور منظور کاکڑ کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے اجلاس کے اختتام پر عون عباس بپی کی گرفتاری پر جامع رپورٹ پیش کرنے کی رولنگ بھی دی۔