1
اسلام آباد میں نئی دہلی کی طرز پراسمبلی اور منتخب جمہوری حکومت بنانے کی سفارش کی گئی ہے جس میں اسمبلی اپنا لیڈر منتخب کرے گی جو میئر کہلائےگا۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی انتظامی اصلاحات کیلئے تشکیل سب کمیٹی نے سفارش کی ہے کہ اسلام آباد میں نمائندہ حکومت اور جمہوری کنٹرول قائم کیا جائے، وفاق سے اسلام آباد حکومت کو اختیارات منتقل کیے جائیں، بکھرے ہوئے محکموں کی بجائے مربوط انداز میں ادارے بنائے جائیں۔
سب کمیٹی نے تجویز کیا ہے کہ اسلام آباد میں نئی دہلی کی طرز پر اسلام آباد کیپٹل ٹیرٹری ( آئی سی ٹی ) گورنمنٹ بنائی جا ئے۔آئی سی ٹی کی منتخب اسمبلی ہوگی جس کے نمائندے براہ راست منتخب کیے جائیں گے۔صو بائی اسمبلی کے پاس ہوم، پولیس اور ماسٹر پلاننگ کے سبجیکٹس نہیں ہوں گے،اسلام آ باد اسمبلی اپنا لیڈر منتخب کرے گی جو میئر کہلائے گا، میئر اسمبلی کو جوابدہ ہوگا۔
2
یمن کے حوثیوں نے اسرائیل کو غزہ کی ناکہ بندی ختم کرنے کیلئے 4 دن کی مہلت دیدی. غزہ جنگ بندی کے پہلے مرحلے کا اختتام گزشتہ ہفتےکو ہوا تھا جس کے بعد اسرائیل نے جنگ بندی میں عارضی توسیع کا یکطرفہ اعلان اس شرط پر کیا تھا کہ حماس جنگ بندی کا دوسرا مرحلہ شروع کیے بغیر مزید یرغمالی رہا کرے۔تاہم حماس کی جانب سے انکار پر اسرائیل نے غزہ میں کھانے پینے سمیت ہر قسم کے سامان کا داخلہ روک دیا۔
غزہ کی پٹی میں تمام امدادی سامان کی ترسیل کو رکے ہوئے 6 دن ہو چکے ہیں۔اب یمن کے حوثیوں کے رہنما عبدالملک الحوثی نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اسرائیل نے4 دن کے اندر غزہ میں امداد کا داخلہ نہ کھولا تو وہ اسرائیل کے خلاف اپنی بحری کارروائیاں دوبارہ شروع کر دیں گے۔
3
وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت آئے دن اسلام آباد پر چڑھائی کی تیاری کرتی ہے، میرا خیال ہے کہ کے پی میں مشیر داخلہ پرویز خٹک مؤثر کردار ادا کرسکتے ہیں۔پرویز خٹک خیبرپختونخوا کے بھاری بھرکم اور مؤثر شخصیت ہیں۔
کے پی حکومت آئے دن اسلام آباد پر چڑھائی کی تیاری کرتی ہے، میرا خیال ہے کہ کے پی میں پرویز خٹک مؤثر کردار ادا کرسکتے ہیں اور سننے میں آرہا ہے کہ عید کے بعد دوبارہ سے ان کا پروگرام بن رہا ہے۔جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگوان کا کہنا مزید کہا تھاکہ ہمیشہ کہا ہے یہ اتحادی حکومت ہے کبھی ن لیگی حکومت کا دعویٰ نہیں کیا، پیپلزپارٹی ہر مشاورت میں شامل ہوتی ہے، وزیراعظم شہبازشریف نے سو دن بعد کابینہ میں اضافہ کا عندیہ دیا تھا۔
4
ڈی جی خان میں پولیس چیک پوسٹ پر خوارجی دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا.ڈی پی او کے مطابق دہشتگردوں نے سحری کے وقت پولیس چیک پوسٹ لکھای پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا جسے اہلکاروں نے بروقت جوابی کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا، پولیس کی جوابی فائرنگ سے دہشتگرد فرار ہو گئے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈیرہ غازی خان کی سرحدی چیک پوسٹ پر خوارجی دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش دی۔محسن نقوی کا کہنا تھا ڈیرہ غازی خان پولیس نے بہادری کے ساتھ خوارجی دہشتگردوں کا مقابلہ کیا اور حملہ پسپا کیا، ڈی جی خان پولیس نے پہلے بھی دلیری کے ساتھ خوارجی دہشتگردوں کے حملوں کو پسپا کیا ہے۔
5
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پر وار کرتے ہوئے کہا کہ شاید علی امین گنڈاپور کسی اور کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں اسی لیے انہوں نے مولانا فضل الرحمان پر تنقید کی ہے۔ یہ سب کچھ پری پلانڈ ہے، علی امین گنڈاپور جان بوجھ کر چھیڑ چھاڑ کرتے ہیں، ان کا اپنا ماضی یہ ہے کہ انہوں نے دو بار اپنے کارکنوں کی ہمت توڑی اور غائب ہوگئے۔ بظاہر ایسا لگتا ہے علی امین گنڈاپور غائب ہو کر جہاں گئے تھے وہ انہی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں،شاید علی امین گنڈاپور کسی اور کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں اسی لیے انہوں نے مولانا فضل الرحمان پر تنقید کی ہے۔
6
ٹرمپ انتظامیہ کا حماس کی حمایت کرنیوالےطلبہ کے ویزے منسوخ کرنے کا فیصلہ,غیرملکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے حماس کی حمایت کرنیوالے طلبہ کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا جس کے تحت انتظامیہ طلبہ کا اے آئی کے ذریعے سوشل میڈیا پلیٹ فارم چیک کرکے ویزے منسوخ کرے گی۔اس کے علاوہ امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطینیوں کے حق میں مظاہروں کا گڑھ کولمبیا یونیورسٹی کی 400 ملین ڈالر کی وفاقی گرانٹ منسوخ کردی گئی ہے۔
7
کوئٹہ میں پچھلے ایک ہفتے کے دوران سوئی گیس لیکج کے باعث ہونے والے دھماکوں میں اضافہ ہوگیا جس کی وجہ سے 7 روز کے دوران 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔کوئٹہ کے سول اسپتال کے برن وارڈ کے انچارج ڈاکٹر منظور نے بتایا کہ کوئٹہ کے سول اسپتال میں سوئی گیس دھماکوں کے زخمیوں کی تعدا د میں اضافہ ہوگیا ہے۔ پچھلے 48گھنٹوں کے دوران 37 زخمی افراد اسپتال لائے گئے ہیں، اسپتال میں داخل بیشتر زخمی 90 فیصد جھلسے ہوئے ہیں، زخمیوں کی بڑی تعداد میں آمد کے باعث سول اسپتال کے برن وارڈ میں مزید مریضوں کیلئے گنجائش کم رہ گئی ہے۔
8
جائیداد کے تنازع پر چھوٹے بھائی کے ہاتھوں زخمی ہونیوالا بڑا بھائی اسپتال میں دم توڑ گیا.پولیس کے مطابق کاہنہ کے پانڈو کی گاؤں میں 4 دن قبل نبیل اور اس کے بھائی رضوان میں جائیداد کے تنازع پر جھگڑا ہوا تو رضوان کی فائرنگ سے نبیل زخمی ہوگیا۔نبیل کو علاج کیلئے فوری اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ 4 دن تک موت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد دم توڑ گیا۔
9
سندھ حکومت نے ایس ایس پی حیدرآبادکا تبادلہ کرکے وکلا کا تنازع ختم کردیاایس ایس پی حیدرآباد کے تبادلے کے بعد وکلا کی جانب سے عدالتی بائیکاٹ ختم کردیا گیا، اس موقع پر حیدرآباد ڈسٹرکٹ بار میں وکلا نے ایس ایس پی ڈاکٹر فرخ علی لنجھار کے تبادلے کی خوشی میں ایک دوسرے کو مبارکباد دی، جشن منایا اور نعرے لگائے۔
ڈسٹرکٹ بار صدر اشعر مجید نے کہا کہ وکلاکی جدوجہد کے بعد ایس ایس پی حیدرآباد فرخ لنجار کا تبادلہ کردیا گیا ہے جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری ہوگیا ہے۔ ہماری کوئی ذاتی لڑائی نہیں تھی یہ وکلا کے عزت و وقار کا مسئلہ تھا تاہم صبح ہزاروں کی تعداد میں وکلا 26 ویں آئینی ترمیم اور دریائے سندھ پر بننے والے کینال کے خلاف اجتجاجاً مارچ کی صورت میں وزیراعلیٰ ہاؤس پہنچ کر پرامن احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔
10
اے این پی کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری کی گاڑی کھائی میں جاگری، موقع پر جاں بحق,پولیس کے مطابق متوکل خان تعزیت سے واپس آرہے تھے کہ سانگڑئی کے مقام پر ان کی کار گہری کھائی میں گرگئی جس کے نتیجے میں متوکل خان موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جب کہ ان کا ڈرائیور شدید زخمی ہوا۔متوکل خان عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری رہے اور پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری کے عہدے پر بھی فائز رہے، انہوں نے گزشتہ جنرل الیکشن میں اے این پی کے ٹکٹ پر صوبائی اسمبلی کا الیکشن بھی لڑا تھا