1
پاکستان کا غیر قانونی غیر ملکیوں کی وطن واپسی کی ڈیڈ لائن میں توسیع نہ کرنیکا فیصلہ،سکیورٹی ذرائع کے مطابق غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈر کی پاکستان چھوڑنے کی ڈیڈ لائن 31 مارچ ہے جس میں توسیع نہیں کی جائے گی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ مقررہ تاریخ کے بعد غیرقانونی طورپرمقیم غیرملکیوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی اور ایسے افراد کو گرفتار کر کے ملک بدر کیا جائے گا۔
2
خواتین کو برابری کے مواقع کی فراہمی میں پاکستان نچلے درجوں پر آگیاصنفی مساوات کی عالمی فہرست کے 146 ممالک میں پاکستان کا145 واں نمبر ہے جہاں خواتین ملکی آبادی کا تقریباً نصف ہونے کے باوجود صنفی اور معاشی تفریق کا بھی زیادہ شکار ہیں۔ عالمی بینک کے مطابق مردوں کے مقابلے میں پاکستانی خواتین کو اجرت 18 فیصدکم ملتی ہے، زرعی شعبے سے 68 فیصد پاکستانی خواتین وابستہ مگر 76 فیصد بغیر اجرت کے اپنے خاندان کی مدد میں مصروف ہیں۔ لیبر فورس میں بھی پاکستانی خواتین کی شرکت صرف 23 فیصد ورک فورس کا حصہ ہے جب کہ 4 کروڑ سے زائد خواتین لیبر فورس سے باہر ہیں۔دوسری جانب پیشہ ورانہ نوکریوں میں بھی عورتوں کا حصہ مردوں سےکم ہے اور منیجر لیول پر 2.33 فیصد مرد اور 0.14 فیصد خواتین موجود ہیں۔
3
پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹرعون عباس بپی کو پروڈکشن آرڈر پرایوان بالا میں پیش کیا گیا جبکہ سینیٹر اعجاز چوہدری کو پروڈکشن آرڈر کے باوجود پیش نہ کرنے کا معاملہ استحقاق کمیٹی کو بھیج دیا گیا۔سینیٹ کا اجلاس چیئرمین یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت ہوا جس میں سینیٹر پاکستان تحریک انصاف کے گرفتار سینیٹر عون عباس پبی کو پروڈکشن آرڈر پر پیش کیا گیا جبکہ سینیٹر اعجاز چوہدری ایک بار پیش نہ کیے گئے۔عون عباس بپی نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے پر چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ صبح 8 بجے 20 لوگ میرے گھر داخل ہوئے، میری فیکٹری پر چھاپا مارا ہمیں ہراساں کیا گیا۔
4
آئی ایم ایف نے 1250 ارب کی بینکوں سے ادھار لینے کی حکومتی حکمت عملی پر اعتراض اٹھادیا روزنامہ جنگ میں شائع رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف کے اعتراض کا مقصد بجلی کے شعبے میں سرکلر ڈیٹ کے بڑے مسئلے کو حل کرنا ہے۔ آئی ایم ایف نے استفسار کیا ہے کہ اگر مستقبل میں بجلی کی طلب میں کمی واقع ہوتی ہے تو سی پی پی اے سود اور اصل رقم کی ادائیگی کیسے کرے گا؟دوسری جانب آئی ایم ایف نے بجلی ڈویژن کی جانب سے جنرل سیلز ٹیکس سمیت دیگر ٹیکسوں میں کمی کی تجویز کو مسترد کردیا ہے۔
5
محکمہ خوراک کے گوداموں میں گندم کی 8 لاکھ بوریاں خراب ہونے کا خدشہ،محکمہ خوراک بلوچستان نے 2 سال قبل گندم کی 10 لاکھ بوری زمینداروں سے خرید کر اسٹاک کی تاکہ گندم کی کمی کی صورت میں فلور ملزمالکان کو دی جاسکے۔تاہم گزشتہ سال گندم کی اچھی فصل ہونے کی وجہ سے مارکیٹ میں آٹا اور گندم وافر مقدار میں موجود رہا، اب بلوچستان میں محکمہ خوراک کے گوداموں میں 8 لاکھ بوریاں گندم موجود ہیں اور محکمہ خوراک کے گوداموں میں بہتر سہولیات نہ ہونے سے یہ گندم خراب ہونے کا خدشہ ہے۔