1
سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا کہ ملک میں عدم استحکام لانے والے کردار کسی سے چھپے نہیں ہیں۔خیبر پختونخوا میں امن و امان وہاں کے وزیراعلیٰ کی ذمہ داری ہے، ہماری افواج نے دہشت گردی کی جنگ میں قربانیاں دیں، امریکی صدر کی جانب سے ان قربانیوں کو تسلیم کرنا انتہائی خوش آئند ہے۔
2
خیبرپختونخوا کے ضلع مردان میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں تین بھائیوں سمیت 4 افراد ہلاک جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا افسوسناک واقعہ مردان کے علاقہ طورو میں پیش آیا جہاں دیرینہ دشمنی پر مخالف گروپ نے فائرنگ کر کے 3 بھائیوں سمیت 4 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔فائرنگ کے تبادلے میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے، ریسکیو ٹیموں نے لاشوں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا، مقتولین کی شناخت مرزا خان، جمال شاہ اور ظاہر شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔
3
عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے صوبہ سندھ کی معاشی کارکردگی کی تعریف کی ہے۔ذرائع کے مطابق صوبائی سیکرٹری خزانہ فیاض جتوئی کی آئی ایم ایف وفد سے ملاقات ہوئی، آئی ایم ایف نے صوبہ سندھ کی گزشتہ 8 ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔سیکرٹری خزانہ نے آئی ایم ایف وفد کو بریفنگ میں بتایا کہ سندھ نے رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں 264 ارب روپے کا سرپلس دیا، آئی ایم ایف کو سندھ ریونیو بورڈ کی کارکردگی سے بھی آگاہ کیا گیا، سندھ میں زرعی انکم ٹیکس کی پیچیدگیوں سے آئی ایم ایف کوآگاہ کیا گیا،آئی ایم ایف نے سندھ میں سنگل سیلز ٹیکس گوشوارے کو سراہا۔