لاہور(ای پی آئی) پاکستان کے معروف فاسٹ فوڈ برانڈ،چیزئیس نے علامہ اقبال ٹاؤن میں اپنی نئی برانچ کاافتتاح کردیاہے۔یہ سنگ میل چیزئیس کی بطور برانڈ مسلسل ترقی اور معزز صارفین کی بے مثال خدمت کے عزم کو ظاہر کرتاہے۔

افتتاحی تقریب کے موقع پر معروف صحافی، سہیل وڑائچ نے بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔تقریب میں ان کی موجودگی نے لاہور شہر میں چیزئیس کی بڑھتی ہوئی طلب اورنئے علاقوں تک اپنے منفرد ذائقے اور اعلیٰ معیار کی سروسز فراہم کرنے کے لیے چیزئیس کے عزم کو اجاگر کیا۔

چیزئیس کے ہیڈ آف مارکیٹنگ، زوہیب حسن نے کہاکہ،”ہم علامہ اقبال ٹاؤن میں اپنی برانچ کا آغاز کرتے ہوئے بہت خوش ہیں اور اپنے کسٹمرز کو ایک جدید اور بہترین سہولت سے مستفید ہونے کی دعوت دیتے ہیں۔یہ پیش رفت،اپنے کسٹمرز کو خوشگوار اورذائقہ دار ڈائننگ کا تجربہ فراہم کرنے کے لیے ہمارے عزم کو ظاہر کرتی ہے۔چیزئیس نے ہمیشہ معیار، ذائقہ اور کمیونٹی پر توجہ مرکوز کی ہے اور ہم کھانے پینے کے شوقین افراد کونئے اور مزیدار پکوان پیش کررہے ہیں۔“

علامہ اقبال ٹاؤن کی برانچ،لذیز ڈائننگ کے لیے جدیداور آرام دہ ماحول فراہم کرتی ہے۔ بہترین کارکردگی کی حامل ٹیم کی بدولت چیزئیس،پاکستان کی فوڈ انڈسٹری میں نئے معیارات قائم کررہاہے۔افتتاحی تقریب کو ایک جشن کے طورپر منایا گیاجس میں مقامی کاروباری،سیاسی و سماجی شخصیات اور میڈیا کے نمائندوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔