1
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات جاری ہیں اورذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت کو ایک ارب ڈالر کی قسط کے حصول کے لیے نئے اہداف کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ اور گردشی قرض میں کمی پر مذاکرات ہوں گے، بجلی کے بلوں پر 2.80 روپے فی یونٹ سرچارج لگانے کی تجویز زیر غور ہے، پیٹرول اور ڈیزل گاڑیوں پر کاربن ٹیکس لگانے کے امکان پر غورہوگا۔ کوئلے سے چلنے والے بجلی گھروں پر کاربن لیوی عائد کرنے کی تجویز پر بھی بات چیت ہوگی، نجکاری کے شارٹ ٹرم پلان پر حتمی بات چیت متوقع ہے۔
2
پرویز الٰہی پر درج مقدمات کی تفصیل سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ,سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی پر درج مقدمات کی تفصیلات کے لیے دائر درخواست پر سماعت لاہور ہائی کورٹ میں ہوئی، جس میں دورانِ سماعت وکیل نے دلائل دیتے ہوئے بتایا کہ پولیس کی جانب سے فراہم کی گئی مقدمات کی تفصیلات نامکمل ہیں۔جسٹس طارق ندیم کے روبرو سماعت میں وکیل نے بتایا کہ درج مقدمات کی کاپیاں فراہم نہیں کی گئیں۔ پولیس نے بتایا کن کن مقدمات میں گرفتاری مطلوب ہے۔بعد ازاں لاہور ہائی کورٹ نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ۔
3
فیصل جاوید کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کی درخواست، سماعت 17 مارچ تک ملتوی,ڈپٹی اٹارنی جنرل نے موقف اختیار کیا کہ ان کو 2 مہینے پہلے تفصیلات دی ہیں یہ ان کیسز میں پیش نہیں ہوئے جس پر جسٹس وقار احمد نے کہا کہ ڈپٹی اٹارنی جنرل صاحب آپ نے مقدمات بھی تو تھوک کے حساب سے بنائے ہیں۔
فیصل جاوید نے کہا کہ مجھے اس عدالت نے حفاظتی ضمانت دی ہے۔ عمرہ کے لئے جانا چاہتا ہوں آج روانگی ہے ٹکٹ لیا ہوا ہے۔ جو مقدمات تھے ان میں بری ہوچکا ہوں۔ حکومت نے 3 دن پہلے تفصیلات دی ہیں۔جسٹس وقار احمد نے کہا کہ آپ بھی آخری وقت میں عدالت آئے ہیں۔ آپ کے خلاف کیسز تھے تو پہلے آنا چاہیے تھا۔ ہم حکومت سے ریکارڈ منگوا لیتے ہیں۔نمائندہ ایف آئی اے کا موقف تھا کہ پی این آئی ایل ایف آئی اے دیکھتی ہے۔
پی سی ایل پاسپورٹ اینڈ امیگریشن جبکہ ای سی ایل کابینہ ڈویژن دیکھتی ہے۔ عدالت نے کہا 17 مارچ تک آپ مکمل رپورٹ لے آئیں۔ عدالت نے کیس کی سماعت 17 مارچ تک ملتوی کردی۔
4
پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدرانجینیئرامیرمقام نے بیان میں کہا کہ خیبرپختون خوا کی حکومت کی کارکردگی کا کتابچہ خود پی ٹی آئی نے پھاڑ کر پرزے پرزے کردیا ہے۔پی ٹی آئی کے اپنی بدترین کارکردگی کے اعتراف کے بعد خیبرپختونخوا کو حقیقی عوامی حکومت ملنی چاہیے۔ پی ٹی آئی کارکنوں نے بدترین کارکردگی کا آئینہ اڈیالہ جیل میں قید اپنے لیڈر کو دکھایا ہے۔ وفاق، پنجاب اور خیبرپختونخوا ہر جگہ پی ٹی آئی نے تباہی، بربادی اور کرپشن کے ریکارڈ بنائے۔
5
لاہور؛ بھائی نے فائرنگ کرکے 23 سالہ بہن کو قتل کردیاپولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ہربنس پورہ ہجویری اسکیم میں پیش آیا، جہاں بھائی نے فائرنگ کرکے اپنی بہن 23 سالہ لائبہ فاطمہ کو قتل کردیا۔ ملزم فائرنگ کرکے موقع سے فرار ہوگیا۔اطلاعات کے مطابق 23 سالہ لائبہ فاطمہ طلاق یافتہ تھی۔پولیس نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوع پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کو جلد ہی گرفتار کرلیا جائے گا