1
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس، صدر مملکت کے خطاب کے دوران اپوزیشن کا شور شرابہ،ئے پارلیمانی سال کے آغاز پر سپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت پارلیمنٹ کا مشترکہ شروع ہو گیا۔صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی آمد پر حکومتی ارکان کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا۔
اجلاس کا باقاعدہ آغاز قومی ترانے کے بعد تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد نعت رسول مقبول ﷺ پیش کی گئی۔اجلاس کے باقاعدہ آغاز کیساتھ ہی اپوزیشن کی جانب سے شور شرابہ شروع کردیا گیا، صدر کے خطاب کے دوران اجلاس اپوزیشن کے نعروں سے گونجتا رہا۔ مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ چیئرمین سینیٹ،اسپیکر قومی اسمبلی ،وزیراعظم اورتمام ارکان پارلیمنٹ کو میرا سلام، پارلیمنٹ کےمشترکہ اجلاس سے خطاب کرنا میرے لیے اعزاز ہے، ہمیں پاکستان کے بہتر مستقبل کے لیے عزم کے ساتھ کام کرنا ہے۔
ہمیں ملک میں گڈگورننس اورسیاسی استحکام کو فروغ دینا ہے، ہمیں اپنے جمہوری نظام کی مضبوطی کیلئے مل کر کام کرنا ہے، ملکی معیشت مستحکم ہوئی ہے، مثبت راستے پر چلنے کیلئے حکومتی اقدامات قابل تحسین ہیں
2
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جامع اور شاندار رمضان پیکیج قابل تعریف ہے، رمضان پیکیج کے تحت فی خاندان پانچ ہزار روپے ملیں گے۔وزیراعظم شہبازشریف نے نیشنل ٹیلی کام ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا اور رمضان 2025 کے مانیٹرنگ نظام کا جائزہ لیا، حکام نے ڈیجیٹل والٹ سے رمضان المبارک کے دوران فی خاندان 5 ہزارروپے ادائیگی پر وزیراعظم کو بریفنگ دی۔
اس شاندار پروگرام کی تکمیل پر سب کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں،وزیر آئی ٹی،گورنمنٹ سیکرٹریز اورمتعلقہ حکام نےمل کر ایک چیلنج کو قبول کیا، ماضی میں بدترین کرپشن کی کہانیاں تھیں، اب نئے ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے کرپشن کا خاتمہ کردیا گیا ہے۔
3
سپریم کورٹ آف پاکستان میں سویلینز کے ملٹری ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت کے دوران لاہور بار ایسوسی ایشن کے وکیل حامد خان کے دلائل مکمل ہو گئے۔جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سات رکنی آئینی بنچ نے کیس کی سماعت کی، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس حسن اظہر رضوی بنچ میں شامل تھے، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال حسن بھی بنچ کا حصہ تھے۔
تحریک انصاف کے وکیل رہنما حامد خان دلائل جاری رکھتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سماعت پر پاکستان کی تاریخ کی دلائل دیئے اور پاکستان میں مارشل لاء اور ملٹری کورٹس کی تاریخ کا بتایا، سپریم کورٹ کا راولپنڈی بار کیس کا فیصلہ عدالت کے سامنے رکھا، راولپنڈی بار کیس میں فوجی عدالتوں سے متعلق 21ویں ترمیم چیلنج کی گئی تھی۔
4
سپریم کورٹ میں 9 اور 10 مئی کے رواں اور آئندہ ہفتے مقرر تمام مقدمات ڈی لسٹ کر دیئے گئے۔چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے مقدمات کی سماعت کی۔دوران سماعت سینئر وکیل ذوالفقارنقوی نے کہا کہ پنجاب حکومت نے مجھے 9 مئی مقدمات میں وکیل مقرر کیا ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ تیاری کیلئے وقت دیا جائے۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ نو مئی کے مقدمات تو کل اور پرسوں بھی مقرر ہیں، گزشتہ سماعتوں پر ایڈیشنل پراسیکیوٹر پیش ہو کر وقت مانگتے رہے، آج آپ وقت مانگ رہے ہیں، ایسے نہیں چلے گا، یہ کوئی ایک کیس نہیں، 50 کے قریب اپیلیں ہیں۔وکیل ذوالفقار نقوی نے کہا کہ رواں ہفتے کے مقدمات ملتوی کر دیں، آئندہ ہفتے والوں کی تیاری کر کے آؤں گا۔
چیف جسٹس نے کہا کہ کچھ اپیلیں کیس منتقلی کے حوالے سے بھی ہیں، کیس منتقلی کا معاملہ ختم ہو چکا اس پر حکومت سے ہدایات لے لیں جس پر ذوالفقار نقوی نے کہا کہ جج کا تبادلہ ہو چکا صرف جرمانے اور کچھ آبزرویشنز کی حد تک اپیل کی پیروی کریں گے۔بعدازاں سپریم کورٹ میں 9 اور 10 مئی کے رواں اور آئندہ ہفتے مقرر تمام مقدمات ڈی لسٹ کر دیئے گئے، عدالت نے پنجاب حکومت کی مہلت کی استدعا منظور کر لی اور کہا کہ تمام مقدمات کی سماعت عید کے بعد ہوگی۔
5
حنیف عباسی نے وزارت ریلوےکا باضابطہ چارج سنبھال لیاوفاقی وزیر ریلو ے کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری ریلوے مظہر علی شاہ نے ریلوے کی کارکردگی، ٹرین آپریشنز اور حفاظتی اقدامات کے حوالے سے وفاقی وزیر کو مکمل بریفنگ دی ۔ ریلوے کو مستحکم اور متحرک ادارہ بنانے کیلئے اس کی آمدنی میں اضافے اور اخراجات میں کمی لائی جائے گی، وزارت ریلوے اپنی بہتر کوارڈینیشن کے ساتھ پاکستان ریلوے میں کارکردگی کا تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے مزید ترقی کرے گی۔ دوران اجلاس گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ ریلوے مسافروں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے، کسی بھی حادثے سے بچنے کیلئے نگرانی کے آلات نصب کیے جائیں۔
6
وزیر ریلوے کا عید پر ٹرین کرایوں میں 20 فیصد تک کمی کا اعلان، ہم چار عید سپیشل ٹرین عوام کیلئے چلائیں گے، ہم یہ سپیشل ٹرینیں 25 رمضان سے چلانی شروع کریں گے، عید کے دنوں میں مسافروں کو20 فیصد تک کرایوں میں ریلیف دیں گے،مسافروں کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔
وزیراعظم کی ٹرینوں کی پرائیویٹائزیشن کے حوالے سے جو پالیسیز ہوں گی ان پر عملدرآمد کیا جائے گا، بہت سارے سٹیشنز پر اسکینرز خراب ہیں، آسانی سے اسمگلنگ اورچوری کے واقعات ہوتے ہیں، ریلوے پولیس اسی طرح کھڑا کریں گے جس طرح سی ٹی ڈی کو کیا ۔ ہمیں کارگو میں دوگناہ اضافہ کرنا ہے، ریلوے میں کیا مسائل ہیں آج اس پر بات کی ہے، آئی جی ریلویز پولیس کی نگرانی میں سکیورٹی کو بہتربنایا جائے گا،
7
سوئی سدرن کو گیس کے نظام کی بہتری کیلئے 25 ارب کے فنڈز جاری،قائم مقام ایم ڈی سوئی سدرن محمد امین نے بتایا ہے کہ حکومت سے کراچی سمیت اندرون سندھ اور بلوچستان میں گیس انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے 25 ارب روپے ملے ہیں، کراچی میں دو ہزار کلو میٹر اور شہر سے باہر پانچ سو کلومیٹر کےرقبے پر نئی گیس پائپ لائن ڈالی جارہی ہے۔
لیاری میں چار سو کلومیٹر کے رقبے پر گیس کی نئی لائنیں بچھائی گئی ہیں ، شہر بھر میں گیس انفراسٹرکچر کے لئے سڑکوں کو مرمت کرنے کی رقم کے ایم سی کو دے چکے ہیں ، گیس ڈیمانڈ 1100 ایم ایم ایس سی ایف ڈی جبکہ سپلائی 730 ایم ایم ایس سی ایف ڈی ہے۔ سوئی سدرن بورڈ میں میئر کراچی کو نامزد کرنے کا فیصلہ وفاقی حکومت کا ہے، گیس قلت کی وجہ سے نئے گیس کنکشنز پر سے پابندی نہیں ہٹے گی۔