1
آئی سی سی نے ون ڈے کی نئی رینکنگ جاری کردی۔بیٹرز میں شبمن گِل کا پہلا، بابراعظم کا دوسرا نمبر برقرار ہے جبکہ روہت شرما دو درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے۔ ویرات کوہلی کا ایک درجہ تنزلی کے بعد 5 واں نمبر ہے۔بولرز میں سری لنکا کے مہیش تھیکشنا کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی بدستور 9ویں نمبر پر موجود ہیں۔
2
وزارت دفاع کے وکیل سے جسٹس یحییٰ آفریدی کے نوٹ پر معاونت طلب،سپریم کورٹ میں سویلینز کے ملٹری ٹرائل کے خلاف انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت کے دوران سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کے رکن جسٹس محمد علی مظہر نے وزارت دفاع کے وکیل سے جسٹس یحیی آفریدی کے نوٹ پر معاونت مانگ لی۔
کہا جسٹس یحیی آفریدی نے لکھا تھا نو مئی کے ملزمان کا گٹھ جوڑ ثابت نہیں ہوتا۔جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 7 رکنی آئینی بینچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل کالعدم قرار دینے کے خلاف انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت کی۔
جسٹس امین الدین بولے ثابت نہ بھی ہو تو آرمی ایکٹ کی دفعات کالعدم کیسے قرار دی جاسکتی ہیں؟جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ ایف بی علی کیس میں بنیادی حقوق کا سوال تو آیا ہے، جس پر خواجہ حارث کا کہنا تھا کہ ایف بی علی کیس چیلنج اس بنیاد پر ہوا تھا کہ ہمارے بنیادی حقوق سلب ہورہے ہیں۔بعدازاں سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں سے متعلق کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی
3
ملٹری کالج جہلم کی عظیم و شان تاریخ کو 100 سال مکمل،ملٹری کالج جہلم کی ایک صدی پرمحیط شاندار تاریخ، قیادت، قربانی اور قومی خدمت کی لازوال داستان ہے،ایک صدی سے زائد عرصےسے،ملٹری کالج جہلم نےذہین،بہادر اور محب وطن رہنما پیدا کئے ہیں جو ملک و قوم کی خدمت کر رہے ہیں۔ملٹری کالج جہلم کے 100 سال مکمل ہونے پر یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجراء، اس عظیم ادارے کی شاندار وراثت کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے،ٹکٹ کا اجراء 3 مارچ 2025 کو ڈائریکٹر جنرل پاکستان پوسٹ، اسلام آباد کے توسط سے کیا گیا
4
نو مئی کے ملزمان کی ضمانت منسوخی کی اپیلوں پر سماعت عید کے بعد تک ملتوی،چیف جسٹس سپریم کورٹ یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے اپیلوں پر سماعت کی۔ پنجاب حکومت کی جانب سے وکیل ذوالفقار نقوی عدالت میں پیش ہوئے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام مقدمات میں مزید دستاویزات جمع کرانا چاہتے ہیں۔عدالت نے پنجاب حکومت کی التوا کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت عید کے بعد تک ملتوی کر دی۔
5
آئی ایم ایف نے بین الاقوامی سرمایہ کاری منصوبوں پر ٹیکس استثنیٰ کا مطالبہ مسترد کردیا۔ایک ارب ڈالر قسط کے لیے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اقتصادی جائزہ مذاکرات کا دوسرا مرحلہ جاری ہے۔ پاکستان نے چاغی سے گوادر تک ریلوے ٹریک منصوبے پر ٹیکس استثنی کا مطالبہ کیا تھا تاہم آئی ایم ایف نے بین الاقوامی سرمایہ کاری منصوبوں پر ٹیکس استثنی کا مطالبہ مسترد کردیا۔ذرائع کے مطابق ریکوڈک سے نکلنے والی معدنیات کی گوادر تک لے جانے کیلئے ریلوے ٹریک چاہئے، معدنیات کی منتقلی کے لیے ریکوڈک سے گوادر تک نئی ریلوے لائن تعمیر کی جائے گی۔
6
اوگرا نے درآمدی ایل این جی مہنگی کردی، نوٹیفکیشن جاری،اتھارٹی کی جانب سے ایل این جی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیااوگرا نے مارچ کیلئے درآمدی ایل این جی کی قیمتوں کا تعین کردیا، سوئی سدرن اور سوئی نادرن کیلئے درآمدی ایل این جی مہنگی کردی گئی۔
سوئی نادرن کیلئے آرایل این کی قیمت میں4سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کردیا گیا، مارچ میں سوئی نادرن کیلئے آر ایل این جی کی قمیت 12ڈالر 94سینٹ مقرر کردیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی سدرن کیلئے ایل این جی کی قیمت میں 5سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کردیا گیا، مارچ میں سوئی سدرن کے لیے آر ایل این جی کی قیمت 12ڈالر 72سینٹ مقرر کردیا گیا۔
7
سیہون میں اسکول پرحملہ، مسلح افراد کی فائرنگ، بھگدڑ مچ گئی۔سیہون میں اسکول پر نامعلوم افراد نے حملہ کردیا، دوران امتحان فائرنگ کی، جس سے اسکول میں بھگدڑ مچ گئی، طلبہ میں خوف و ہراس پھیل گیا، مسلح افراد نے اسکول میں موجود موٹر سائیکلوں کو بھی نقصان پہنچایا۔سیہون میں گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کردیا، اسکول میں امتحان جاری تھا، اس دوران فائرنگ کی بھی جس سے اسکول میں بھگدڑ مچ گئی، طلبہ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔اساتذہ کے مطابق مسلح افراد نے اسکول میں موجود موٹر سائیکلوں کو بھی نقصان پہنچایا۔ڈی ایس پی سیہون احمد بخش راہوجو کا کہنا ہے کہ سیہون پولیس نے اسکول پہنچ کر تحقیقات شروع کردی ہے۔
8
قرضوں کی طویل مدتی پائیداری معیشت کیلئےخطرہ قرار،موڈیز کی رپورٹ جاری،موڈیزکی جانب سےجاری رپورٹ کے مطابق قرضوں کی طویل مدتی پائیداری معیشت کیلئے خطرہ ہے، رپورٹ میں کمزور مالی پوزیشن اور بیرونی خطرات کی بھی نشاندہی کر دی
9
چونیاں؛دوستوں نےفائرنگ کرکے دسویں جماعت کے طالب علم کو قتل کردیاچونیاں میں دسویں جماعت کےطالب علم اسد سلیم کو قتل کردیاگیا ہےدو نامعلوم دوست اسے رات گیارہ بجےگھر سے لےکرگئے صبع اطلاع ملی کہ اسد کی لاش پارک میں پڑی ہے۔مقتول کےوالد سلیم نےمزیدبتایا کہ دوستوں نےڈرامہ رچایا مقتول کوقتل کیا اورہاتھ میں پستول تھما دیا تھا اطلاع ملنے پر تھانہ سٹی پولیس اورکرائم سین کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں تحقیقات جاری ہیں۔