خصوصی ویڈیوز
عثمان بزدار کی ضمانت میں توسیع کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی
لاہور(ای پی آئی) احتساب عدالت نے شراب لائسنس اجرا سے متعلق کیس میں عثمان بزدار کی ضمانت میں توسیع کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔ تفصیل کے مطابق احتساب عدالت لاہور میں شراب لائسنس اجرا سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،احتساب عدالت کے جج نسیم احمد نے درخواست پر...
تربیلا بجلی گھر کے 15 پیداواری یونٹ بند ، شارٹ فال میں مزید اضافہ
اسلام آباد(ای پی آئی)تربیلا بجلی گھر کے 15 پیداواری یونٹ بندہونے سے شارٹ فال میں مزید اضافہ ہو گیا۔ تفصیل کے مطابق تربیلا بجلی گھر سے بجلی کی پیداوارمیں کمی شارٹ فال میں مزید اضافہ ہو گیا،تربیلا بجلی گھر کے 15 پیداواری یونٹ بند ہو گئے ،صرف 2 پیداواری یونٹس سے 340...
اسحاق ڈار نے میرے خلاف مہم چلائی، مفتاح اسماعیل
اسلام آباد(ای پی آئی)سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ میرے وزیر خزانہ بننے کے بعد 6 ماہ تک اسحاق ڈار نے میرے خلاف مہم چلائی۔سوشل میڈیا پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اسحاق ڈار کو خود وزیر خزانہ بننے کا بہت زیادہ شوق تھا ،وہ ٹی وی پر...
بھگوڑوں کا یہ خاندان پاکستان کو اپنی ذاتی جاگیر سمجھتا ہے: مسرت جمشید
لاہور(ای پی آئی )ترجمان حکومتِ پنجاب مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ بھگوڑوں کا یہ خاندان پاکستان کو اپنی ذاتی جاگیر سمجھتا ہے، لیکن آج تک اس وطن سے مخلص نہیں ہوسکا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مسرت جمشید چیمہ نے لکھا کہ پاکستان میں بھی ایک ہسپتال...
اوپن یونیورسٹی میں 2روزہ سائنس انٹرنیشنل کانفرنس 7جنوری کوشروع ہوگی
اسلام آباد(ای پی آئی)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں شعبہ فزکس کے زیر اہتمام "میٹریل سائنس اور سمارٹ میٹریلز "کے موضوع پردو روزہ انٹرنیشنل کانفرنس 7اور 8جنوری کو منعقد ہوگی۔ایٹمی سائنسدان پروفیسر ڈاکٹر این ایم بٹ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے جبکہ صدارت وائس...
پنجاب حکومت کی فرانزک رپورٹ سے عمران کا ایک اور جھوٹ پکڑا گیا ،حمد اللہ
اسلام آباد(ای پی آئی)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی فرانزک رپورٹ سے عمران کا ایک اور جھوٹ پکڑا گیا، چوہدری پرویزالہی اعتماد کا ووٹ لیں یا نہ لیں دونوں صورتوں میں وزیراعلی نہیں رہیں گے۔ عمران خان کی 9جنوری کو...
ائرپورٹس کی آئوٹ سورسنگ،ڈی جی سول ایوی ایشن کی سربراہی میں کمیٹی قائم
اسلام آباد(ای پی آئی)ملک کے 3بڑے ائرپورٹس کی آئوٹ سورسنگ کے معاملے میں ڈی جی سول ایوی ایشن(سی اے اے)کی سربراہی میں 8رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔ڈی جی سی اے اے خاقان مرتضی کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق کمیٹی سرمایہ کاروں کو بروقت ڈیٹا اور معلومات فراہم کرے گی۔...
پنجاب کے مختلف علاقوں میں دھند چھائی رہی، اہم شاہراہیں بند
لاہور(ای پی آئی)صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کا راج رہا جس کے باعث موٹرویز سمیت اہم شاہراہیں سفر کیلئے بند کر دی گئیں۔ترجمان موٹر ویز پولیس کے مطابق لاہور ملتان موٹر وے فیض پور سے رجانہ جبکہ لاہور سیالکوٹ موٹر وے ایم الیون شدید دھند اور...
عمران خان کھمبے کو بھی ٹکٹ دے گا تو وہ کامیاب ہوگا: شیخ رشید
راولپنڈی(ای پی آئی )سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عمران خان کھمبے کو بھی ٹکٹ دے گا تو وہ کامیاب ہو گا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ رات کی تاریکی میں شب خون مار کے...
آرمی چیف کی سعودی وزیردفاع سے ملاقات، عسکری اور دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
ریاض (ای پی آئی)آرمی چیف جنرل عاصم منیرنے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے ریاض میں اہم ملاقات کی۔ریاض میں ہونے والی ملاقات میں عسکری اور دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے۔ملاقات میں علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس دوران سعودی وزیر...
ممنوعہ فنڈنگ کیس: عمران خان کی عبوری ضمانت میں 31جنوری تک توسیع
اسلام آباد(ای پی آئی)ممنوعہ فنڈنگ کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی عبوری ضمانت میں 31 جنوری تک توسیع کر دی گئی۔بینکنگ کورٹ کی جج رخشندہ شاہین نے سابق وزیراعظم عمران خان کیخلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی ایک روزہ حاضری...
کورونا کیسز کی تعداد بڑھنے لگی، 33 افراد متاثر، 19 کی حالت تشویشناک
اسلام آباد(ای پی آئی )قومی ادارہ صحت ( این آئی ایچ) نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 3 ہزار 942 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔ این آئی ایچ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 942 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 33 افراد...










