پاکستان
مردم شماری میں دکھاوے کیلئے توسیع کی گئی،حافظ نعیم الرحمان
کراچی(ای پی آئی ) مردم شماری کے اعدادوشمار پہلے سے طے تھے، صرف دکھاوے کیلئے توسیع کی گئی ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ، انھوں نے کہا ہےکہ ادارہ شماریات کے مطابق کراچی میں 38ہزار بلند عمارتیں...
ملک کے عام انتخابات اگلے سال تک مؤخر ہوسکتے ہیں،بلوم برگ
واشنگٹن (ای پی آئی)امریکی جریدے نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی حکومت انتخابات نئی مردم شماری کے نتائج کی بنیاد پر کرانا چاہتی ہے، ملک کے عام انتخابات اگلے سال تک مؤخر ہوسکتے ہیں۔ امریکی جریدے بلوم برگ کے مطابق نئی مردم شماری کے مطابق گزشتہ 6 سالوں...
دریائے ستلج میں کشتی الٹنے سے لاپتا افراد کی تلاش کیلئے آپریشن جاری
اوکاڑہ (ای پی آئی ) چار روز قبل دریائے ستلج میں کشتی الٹنے سے لاپتا افراد کی تلاش کیلئے آپریشن جاری ہے۔ ریسکیو ، پاک آرمی اور غوطہ خوروں کی مدد سے سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔ اب تک دریائے ستلج سے 8 لاشیں لواحقین کے حوالے کی جا چکیں۔بتایا گیا ہے کہ مزید 6 افراد کی...
چیئرمین پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج ہمایوں دلاورانگلینڈ روانہ
لاہور (ای پی آئی ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کو سزا سنانے والے جج ہمایوں دلاور جوڈیشل کانفرنس میں شرکت کیلئے انگلینڈ چلے گئے ہیں، ان کی لندن ٹریننگ کیلئے نامزدگی سے متعلق 4 اگست کا خط سامنے آیا ہے۔ چیف جسٹس نے جج کی جوڈیشل کانفرنس میں شمولیت کی نامزدگی کی۔ اسلام...
فردوس عاشق اعوان کی اپنی ملازمہ کیساتھ مبینہ بدتمیزی کی ویڈیو وائرل
لاہور( ای پی آئی)سابق وفاقی وزیر اور استحکام پاکستان پارٹی کی رہنما فردوس عاشق اعوان کی اپنی ملازمہ سے مبینہ بدتمیزی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔ وائرل ویڈیو میں فردوس عاشق اعوان کو کہتے سنا جاسکتا ہے کہ انہوں نے جھوٹ بولنے پر تھپڑ مارا ہے۔ اپنے موقف میں...
عمران خان کو فیئر ٹرائل کا حق ملنا چاہیے تھا ،شیخ رشید
لاہور(ای پی آئی)سربراہ عوامی مسلم لیگ اورسابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نےٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف کی گرفتاری اور ان کواٹک جیل منتقل کرنے پر مجھے انتہائی دکھ اور افسوس ہوا ہے اور میں اس کی پرزور مذمت کرتا ہوں ، انھوں نے کہا کہ...
چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے خلاف احتجاج،مقدمات درج
بونیر (ای پی آئی ) توشہ خانہ کیس میں سزا سنائے جانے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے خلاف احتجاج پر بونیر میں پولیس نے ضلعی قیادت اور کارکنان پر پرچے کر دیئے۔ بونیر میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کیا گیا، کارکنان نے عمران خان کی...
مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران 4 ڈاکو ہلاک
کراچی (ای پی آئی ) سندھ اور پنجاب کے علاقوں کراچی اور شیخوپورہ مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران 4 ڈاکو ہلاک ہوگئے ہیں ۔ پولیس ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے پرانا گولیمار میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے، ہلاک ملزمان سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے...
چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری امریکا نے پاکستان کا اندرونی معاملہ قرار دیدیا
واشنگٹن (ای پی آئی ) چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری پر امریکا کی جانب سے جاری رد عمل میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی اور دیگر سیاستدانوں کے خلاف کیسز پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔ ترجمان امریکی دفتر خارجہ میتھیو ملر نے کہا کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی...
لاہور ہائیکورٹ ،چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری چیلنج
لاہور (ای پی آئی ) توشہ خانہ کیس میں سزا کے بعد چیئرمین تحریک انصاف کی گرفتاری کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو غیر قانونی طور پر حراست میں لیا گیا، چیئرمین تحریک انصاف کو اغوا کیا گیا، پولیس...
عمران خان نے گرفتاری سے قبل ریکارڈ کیا گیا ویڈیو پیغام جاری کر دیا
لاہور (ای پی آئی ) توشہ خانہ کیس میں سزا سنائے جانے کے بعد گرفتاری سے قبل چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ریکارڈ کیا گیا اپنا ویڈیو پیغام جاری کر دیاہے ۔ انہوں نے کارکنان کو پر امن احتجاج کا پیغام دیا ہے ۔عمران خان نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میرے پاکستانیوں جب تک یہ...
توشہ خانہ کیس، عدالت نےچیئرمین پی ٹی آئی کو سزا کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا
اسلام آباد (ای پی آئی ) توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو سزا سنانے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا گیا ہے، تحریری فیصلے میں کہا گیاہے کہ ثابت ہوتا ہے چیئرمین تحریک انصاف نے جھوٹا ریکارڈ الیکشن کمیشن میں جمع کروایا ،2018-19 ، 2019-20 میں توشہ خانہ سے لیے...











