پاکستان
گلگت بلتستان اسمبلی ،پی ڈی ایم کے حمایت یافتہ امیدوار حاجی گلبر خان وزیراعلیٰ منتخب
گلگت(ای پی آئی ) گلگت بلتسان اسمبلی کے نئے وزیر اعلیٰ کا انتخاب کر لیا گیا پی ڈی ایم کے حمایت یافتہ حاجی گلبر خان 19 ووٹ حاصل کر کے نئے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان منتخب ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان کے نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کیلئے اسمبلی اجلاس 25منٹ کی تاخیر سے...
ایف آئی اے کی کارروائی 4 انسانی سمگلروں کو گرفتار کر لیا
لاہور (ای پی آئی ) شہریوں کو بیرون ممالک بھینے کا جھانسہ دیکر لاکھوں روپے بٹونے والے 4 انسانی اسمگلرز گرفتار ۔ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے 4 انسانی سمگلروں کو گرفتار کیا ۔ تفصیلات کے مطابق یونان کشی حادثہ کے بعدایف آئی اے کی جانب سے انسانی اسمگلنگ میں ملوث...
توشہ خانہ کیس ،عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور
اسلام آباد(ای پی آئی ) توشہ خانہ کیس میں اسلام آباد کی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔ اسلام آباد کی سیشن کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس کی سماعت ہوئی، وکیل نے چیئرمین پی ٹی آئی کی حاضری...
پی ٹی آئی حکومت میں انتقامی سیاست کی وجہ سے انسانی خدمت کو روکا گیا،وزیر اعظم
ملتان(ای پی آئی )وزیراعظم شہباز شریف نے ملتان میں زیر تعمیر نشتر 2 اسپتال کا دورہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پچھلی حکومت نے چور ڈاکو کی گردان کے سوا کوئی کام نہ کیا۔ وزیرِاعظم کہا ہے کہ جو لوگ چیئرمین پی ٹی آئی کو کندھوں پر بٹھا کر لائے تھے، وہ ان کی حکومت...
غیر شرعی نکاح کیس ،عمران خان کیخلاف درخواست قابل سماعت ہونے کا فیصلہ محفوظ
اسلام آباد(ای پی آئی )ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف غیر شرعی نکاح سے متعلق درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف غیرشرعی نکاح کیس کی...
عوام میں 13 سیاسی پارٹیوں کی سیاسی موت واقع ہو چکی ہے،شیخ رشید
لاہور( ای پی آئی) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ پشاور میں شہباز شریف نے کہا ہے کرپشن اور سفارش سکہ رائج الوقت ہے جو کرنا ہے آپ نے کرنا ہے میرے سہارے پر نہیں رہنا، انہوں نے کہا کہ نام ریاست بچانے کا لیا اور...
قرض پروگرام پر پاکستان کو پوری لگن سے عمل کرنا ہوگا، آئی ایم ایف
اسلام آباد(ای پی آئی ) آئی ایم ایف کے ایم ڈی آئی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نیا اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ پروگرام پاکستان کے لیے میکرو اکنامک استحکام لانے کا موقع ہے، ایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹالینا جارجیوا کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اس پروگرام پر پوری لگن سے عمل کرنا...
چیئرمین پی ٹی آئی کے 3 مقدمات میں قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
اسلام آباد(ای پی آئی )چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف اسلام آباد کے 2 تھانوں میں درج 3 مقدمات میںانسداد دہشتگردی عدالت نے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف تھانہ رمنا میں 2 اور...
اسلام آباد ہائیکورٹ؛شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کی ضمانتیں منظور
اسلام آباد(ای پی آئی )نو مئی واقعات میں درج مقدمہ میں نامزد پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کی جانب اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر ضمانت کی درخواستیں منظور کر لی گئیں ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تھانہ ترنول میں درج مقدمہ میں ضمانتیں منظور...
پرویز خٹک کو تحریک انصاف سے نکال دیا گیا
اسلام آباد(ای پی آئی ) پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے سابق صوبائی صدر خیبرپختونخوا اور سینئر رہنما پرویز خٹک کو جاری اظہار وجوہ نوٹس میں عائد الزامات کا جواب نہ دینے پر پارٹی سے نکال دیا۔برطرفی کا نوٹی فکیشن جاری سیکریٹری جنرل عمر ایوب کی جانب سے پرویز خٹک کو 21...
مسلح افراد کی فائرنگ سے گارڈ شہید، 2 ایس ایچ اوز سمیت 4اہلکار زخمی
کندھ کوٹ (ای پی آئی ) کچے کے علاقے میں تیغانی قبائل کی مسلح افراد کی پولیس پر اندھا دھند فائرنگ ، ایک گاڑڈ شہید جبکہ 2 ایس ایچ اوز سمیت چار اہلکار زخمی ہوگئے۔ کرم پور کے گاوں الاہی بخش بجارانی میں پولیس بجارانی قبائل کی زمین پر قبضہ ختم کروانے کے لیے پہنچی تو تیغانی...
ٹرانسجینڈرز کمیونٹی کا وفاقی شرعی عدالت کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان
لاہور(ای پی آئی ) ٹرانسجینڈر کمیونٹی کی رہنما نیلی رانا، نایاب علی، فرزانہ جان ،آرزو خان ،سعدیہ کامی سید ،ابھشے بشارت نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو جماعتوں جماعت اسلامی اور جمیعت علماء اسلام نے سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے لیے اس بل کو سیاست کی نذر...











