سندھ
لاپتہ افراد کیس :سب جانتے ہیں بیان لکھتا کون ہے اور دستخط کون کرتا ہے۔ سندھ ہائیکورٹ
کراچی (ای پی آئی )سندھ ہائیکورٹ میں لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق دائر درخواستوں پر سماعت ،عدالت نے کورنگی سے لاپتہ ہونے والے شہری عمران اور ظہیر کی واپسی پر پولیس کی رپورٹ کی بنیاد پر درخواست نمٹا دی، عدالت کی جانب سے دیگر لاپتہ افراد کی عدم بازیابی پر شدید برہمی...
کشمور،مسلح افراد کی فائرنگ میں زخمی ایس ایچ او، اہلکار روبصحت
کشمور( حاکم نصیرانی)صوبہ سندھ کے ضلع کشمورمیں گذشتہ شب مسلح افراد کی فائرنگ سے ایس ایچ او سمیت 7 زخمی اہلکاروں کے جسم سے گولیاں نکال لی گئیں،تمام زخمی خطرے کی حالت سے باہرہیں. کشمور تھانہ کی حدود انڈس ہائی وے گاٶں دین محمد نائچ کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے پولیس...
پاکستان کی پہلی گھر بیٹھے ریمٹنس سروس ‘جے ایس گھر پے’ لانچ
کراچی(ای پی آئی) پاکستان کے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے مالیاتی اداروں میں سے ایک، جے ایس بینک نے انسٹنٹ کیش کے ساتھ خصوصی شراکت داری کرتے ہوئے ’جے ایس گھر پے‘کے نام سے ملک کی پہلی گھر بیٹھے ترسیلات زر سروس کا آغاز کیا ہے۔ انسٹنٹ کیش، FINTX کے پورٹ فولیو کا حصہ اور ایک بین...
سندھ : تھر میں بیماری کے باعث 100 سے زائد مور ہلاک
تھر(ای پی آئی ) صوبہ سندھ کے صحرائی علاقے تھر میں بیماری کے باعث 100 سے زائد مور ہلاک ہوگئے ہیں۔ تازہ رپورٹس کے مطابق بیماری کے باعث تحصیل مٹھی ننگرپارکر ڈیپلو اور اسلامکوٹ میں سینکڑوں مور ہلاک ہو گئے جبکہ متعدد مور بیمار بھی ہیں۔ سوشل میڈیا پر ننگرپار کر اور اسلام...
کراچی : سیکیورٹی اداروں کی کارروائی ،چینی شہریوں پر حملے ، صحافیوں کی ریکی کرنےوالا دہشتگرد گرفتار
کراچی(ای پی آئی ) کراچی میں رینجرز اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی) نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے چینی شہریوں پر حملے ، صحافیوں کی ریکی اور دیگر کارروائیوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ترجمان کے مطابق سندھ رینجرزاورسی ٹی ڈی نے لیاری میں مشترکہ کارروائی کرتے...
خیرپور :قوم پرست جماعتوں کاریلوے ٹریک پر دھرنا، ٹرینوں آمد و رفت معطل
خیرپور(ای پی آئی ) دریائے سندھ سے متنازعہ کینالز نکالنے کے خلاف قوم پرست جماعتوں کے کارکنوں نے خیرپور میں ریلوے ٹریک پر دھرنا دے کر ٹریک بند کردیا۔ ٹریک پر دھرنے کے باعث اپ اور ڈائون کی مختلف ٹرینوں کو روک دیا گیا ہے۔ پشاور سے کراچی جانیوالی عوام ایکسپریس کو خیرپور...
پڈعیدن :6 متنازعہ کینالز بنانے کیخلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال ،احتجاجی ریلی
پڈعیدن( ای پی آئی ) دریائے سندھ سے 6 کینال نکالنے کے خلاف سندھ بھر کی طرح پڈعیدن میں بھی مکمل شٹر بند ہڑتال کی گئی قوم پرست جماعتوں مختلف سیاسی سماجی تنظیموں اور شہریوں وتاجروں نے ہڑتال کو کامیاب بنانے کیلئے اپنے کاروبار بند رکھے دوسری جانب قوم پرست جماعتوں وسیاسی...
دریائے سندھ سے چھ نہریں نکالنے کے معاملے پر خواجہ سراء بھی میدان میں آگئے
حیدرآباد( ای پیآئی) دریائے سندھ سے چھ نہریں نکالنے کے معاملے پر خواجہ سراء بھی میدان میں آگئے دریائے سندھ سے چھ کینالز نکالنے کے خلاف خواجہ سراؤں نے بھی ریلی نکالنے کا اعلان کردیا ۔ دریائے سندھ سے کینالز نکالنے کے خلاف خواجہ سراء 19 اپریل کو اولڈ کیمپس سے پریس کلب تک...
سندھ ہائیکورٹ :سکیورٹی مسائل سے متعلق درخواست ، فریقین سے جواب طلب
کراچی (ای پی آئی )سندھ ہائیکورٹ میں سہولتوں کے فقدان اور سکیورٹی کے مسائل سے متعلق درخواست پر عدالت نےسندھ حکومت اور دیگر فریقین سے 22 اپریل کو جواب طلب کر لیا۔ تفصیل کے مطابق سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس آغا فیصل نے سندھ ہائیکورٹ میں سہولتوں کے فقدان اور سکیورٹی کے مسائل...
پڈعیدن ،صحافی قاضی ذوالفقار پر قاتلانہ حملہ کیخلاف صحفی برادری سڑکوں پرآگئی
نوشہروفیروز(ای پی آئی) کے سینئیر صحافی سندھ جرنلسٹ کونسل کے صوبائی صدر کاوش، کے ٹی این نیوز کے رپورٹر قاضی ذوالفقار پر قاتلانہ حملہ اور تھری میرواہ کے صحافی اے ڈی شر کے قتل اور قاتلوں کی گرفتاری۔ اور پڈعیدن کے صحافی منظور واسوانو کی چھینی گئی دو موٹر سائیکلوں کی عدم...
لاپتا شہری کیس :سندھ ہائیکورٹ کادرخواستگزار کی مرضی سےمقدمہ درج کرنے کا حکم
کراچی (ای پی آئی)سندھ ہائیکورٹ میں لاپتہ شہری کی بازیابی سے متعلق دائر درخواست پر سماعت ،عدالت کا پولیس کو درخواست گزار کی مرضی سے مقدمہ درج کرنے کا حکم ۔ تفصیل کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میںجسٹس ظفر احمد راجپوت کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ کے روبرو میر پور بٹھورو سے لاپتا...
سندھ:این اے 213 ضمنی الیکشن: سیاسی سرگرمیوں میں شدت ، امیدوار کا ڈی آر او آفس کے سامنے دھرنا
عمرکوٹ(ای پی آئی ) سندھ کے علاقہ عمر کوٹ کے حلقہ این اے 213 میں ضمنی الیکشن سے قبل سیاسی درجہ حرارت میں اضافہ ، پاکستان تحریک انصاف ، ,جی ڈی اے ,سندھو دریا بچاؤ تحریک ,جماعت اسلامی ،جمعیت علماء اسلام کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار لال چند مالہی کا دھرنا لال چند مالہی...










