خصوصی ویڈیوز
اسلام آباد ہائیکورٹ : لاپتہ شہری کے اغوا کا مقدمہ درج کرنے کا حکم
اسلام آباد(ای پی آئی )اسلام آباد ہائیکورٹ میں لاپتہ شہری کی بازیابی سے متعلق دائر درخواست پر سماعت ،عدالت نے 20 مارچ سے لاپتا شہری کے اغوا کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیل کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محمد آصف نے جی ٹین اسلام آباد سے لاپتہ شہری...
سندھ طاس معاہدے کی معطلی :پاکستان کا بھارت کو نوٹس دینے کا فیصلہ
اسلام آباد (ای پی آئی )بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی ممکنہ معطلی پر پاکستان نے قانونی اور آئینی مشاورت کا آغاز کر دیا ۔ ذرائع کے مطابق وزارت خارجہ، وزارت آبی وسائل اور وزارت قانون نے ابتدائی ہوم ورک مکمل کر لیا ہے، جبکہ چند روز میں بھارت کو باضابطہ طور پر...
لاہور: سسرالیوں کے مبینہ تشدد سے خاتون جاں بحق
لاہور (ای پی آئی )لاہور کے علاقے کاہنہ میں مبینہ طور پر سسرالیوں کے تشدد سے خاتون جاں بحق ، پولیس نے شوہر علی اعظم اور بیٹے ریان علی کو گرفتار کر لیا۔ مقتولہ نے 5 سال پہلے شادی شدہ شخص سے شادی کی تھی۔ ملزم ریان علی مقتولہ کا سوتیلا بیٹا ہے۔ایف آئی آر میں مقتولہ کی...
سندھ ہائیکورٹ : منشیات برآمدگی کیس میں ساحر حسن کی ضمانت منظور
کراچی (ای پی آئی )سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ کی اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن کی منشیات برآمدگی کیس میں ضمانت کی درخواست پر سماعت ،عدالت نے ملزم ساحر حسن کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے ملزم ساحر کو 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔اس سے قبل...
الیکشن کمیشن :اپوزیشن لیڈرعمرایوب کی کامیابی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر
اسلام آباد(ای پی آئی )الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے آئندہ ہفتے کے مقدمات کی کاز لسٹ جاری کر دی گی ، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی کامیابی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت 8 مئی کو مقرر ۔درخواست گزار بابر نواز اور عمر ایوب کو نوٹسز جاری کر دیے گئے۔...
سینیٹر اعجاز چوہدری کی ضمانت منظور ، کیس اتنا ہی مضبوط تھا تو فوجی عدالت میں لے جاتے، سپریم کورٹ
اسلام آباد(ای پی آئی )سپریم کورٹ آف پاکستان میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر اعجاز چوہدری کی درخواست ضمانت پر سماعت ،عدالت نے ضمانت منظور کر لی،ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم ، تفصیل کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس نعیم اختر افغان کی سربراہی میں تین...
غیر قانونی کال سینٹر چلانے کا کیس :ملزم ارمغان کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کرنے کا حکم
کراچی (ای پی آئی )کراچی کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت جنوبی میں مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے خلاف غیر قانونی کال سینٹر چلانے کے مقدمے کی سماعت ، عدالت نے ملزم ارمغان کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت میں ملزم ارمغان کے خلاف غیر قانونی کال...
پاکستانی شہریوں کےلیے واہگہ بارڈر آئندہ بھی کھلا رہے گا، دفتر خارجہ
اسلام آباد (ای پی آئی )ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بھارت کی جانب سے پاکستانیوں کے ویزا کی منسوخی سنگین انسانی مسائل پیدا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ متعدد مریض نازک صحت کے ساتھ علاج مکمل کیے بغیر وطن واپس آچکے ہیں۔ترجمان دفتر...
لندن : پاکستانی و سکھ کمیونٹی کا بھارتی ہائی کمیشن کے باہرمظاہرہ،نعرے بازی
لندن (ای پی آئی )لندن میں بھارتی ہائی کمیشن دفتر کے باہر اوورسیز پاکستانیوں کا سکھ کمیونٹی کی ہمراہ احتجاجی مظہارہ ، بھارت کی حالیہ جارحیت اور انتہاپسندانہ پالیسیوں کے خلاف زبردست نعرے بازی ۔ مظاہرین نے بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں پہلگام حملے کے بعد بھارتی اقدامات...
کراچی: تیز رفتاری کے باعث مسافر بس الٹنے سے 4 افراد جاں بحق، 25 زخمی
کراچی (ای پی آئی )کراچی کے علاقے گلشن حدید کے قریب لنک روڈ پر تیز رفتاری کے باعث مسافر بس ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹ گئی 4 افراد جاں بحق 25 مسافر زخمی ہو گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق افسوسناک گلشن حدید کے قریب لنک روڈ سمندری بابا مزار کے قریب حادثہ تیز رفتاری کے باعث...
پاکستانی فضائی حدود کی بندش: بھارتی فضائیہ کمپنی کو بھاری مالی نقصان کا سامنا
اسلام آباد (ای پی آئی ) پاک بھارت کشیدگی کے بعد پاکستان کی جانب سے بھارت کے خلاف بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے اپنی فضائی حدود کے بندش سے بھارتی ائیرلائنز کو بڑے نقصان کا سامنا ۔ تفصیل کے مطابق پاک بھارت کشیدگی کے باعث پاکستان نے دوٹوک فیصلہ کرتے ہوئے اپنی فضائی...
خیبرپختونخوا : ایم پی اے کرک خورشید خٹک کی مظاہرین کے ہمراہ ٹول پلازہ پر توڑ پھوڑ
کرک (ای پی آئی )خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں ِ رکن صوبائی اسمبلی خورشید خٹک نے مشتعل مظاہرین کی قیادت کرتے ہوئے این ایچ اے کے نئے ٹول پلازہ پر دھاوا بول دیا۔ مظاہرین کی جانب سے ٹول پلازے کے کیبن اکھاڑ کر ہٹا دیے گئے ،فوری ختم کرنے کا مطالبہ ۔ ذرائع کے مطابق مظاہرین کا...











