1
عمر ایوب سمیت پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری،جوڈیشل مجسٹریٹ شہزاد خان نے بیرسٹر گوہر خان، عمر ایوب و دیگر کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے مقدمات کی سماعت کی۔
عدالت نے دوران سماعت عمر ایوب، عامر ڈوگر اور عامر مغل کےعدم حاضری پر وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے جبکہ شعیب شاہین اور بیرسٹر گوہر کی حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کر لی۔عدالت میں بیرسٹرگوہر خان کی جانب سے حاضری سے استثنا کی درخواست دائر کی گئی تھی۔
دوران سماعت ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر آج بھی دلائل نہیں ہ وسکے، جس پر عدالت نے سماعت 23 اپریل تک ملتوی کر دی۔
2
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹرسیف نے دعویٰ کیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں ایک سال کی کارکردگی دیگر صوبائی حکومتوں پر سبقت لے گئی ہے۔خیبرپختونخوا کی کارکردگی مریم نواز کی طرح محض تصویری نمائش تک محدود نہیں، خیبرپختونخوا حکومت نے مریم نواز کی 150 تصاویر کے مقابلے میں 625 ترقیاتی منصوبوں کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے۔
مریم نواز صرف اخبارات میں اپنی تصاویر شائع کرانے کو کارکردگی سمجھتی ہیں، خیبر پختونخوا حکومت نے اپنی ایک سالہ کارکردگی کو کتابی شکل میں شائع کیا، جس میں ایک سال کے دوران 25 مختلف شعبوں کے 25، 25 نمایاں منصوبوں کا ذکر کیا گیا ہے۔ایک سال میں علی امین گنڈا پور کی قیادت میں خیبرپختونخوا حکومت نے عوامی فلاح و بہبود کے 625 منصوبے شروع کئے، مریم نواز اپنی ذاتی تشہیر سے نکل کر علی امین کی طرح عوامی فلاح کا سوچیں۔
3
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ برقرار ہے۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا، 300 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 13 ہزار 591 پوائنٹس کی حد کو چھوگیا۔بعدازاں سٹاک مارکیٹ ایک بار پھر منفی زون میں چلی گئی، 1300 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار 857 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔
4
رواں سال کا پہلا چاند گرہن 14 مارچ کو ہو گا۔، پاکستان میں اس وقت دن ہونے کی وجہ سے یہ چاند گرہن پاکستان میں دکھائی نہیں دے گا۔ماہرین فلکیات کے مطابق سال 2025 میں دو چاند گرہن ہوں گے ، رواں سال کا دوسرا جزوی چاند گرہن 7 اور 8 ستمبر کی درمیانی شب کو ہوگا
5
بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی گرفتاری کو 9 سال مکمل ہوگئے۔بھارتی ایجنٹ کی گرفتاری پاکستانی سکیورٹی اداروں کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے، کلبھوشن یادیوکی گرفتاری نے پاکستانی اداروں کی پیشہ ورانہ مہارت کو اجاگر کیا، بھارت کے چہرے سے امن کے دعوؤں کا نقاب بھی اتر گیا۔بھارتی بحریہ کے افسرکلبھوشن کو’’را‘‘ نے 2013ء میں دہشت گردی کا ٹاسک دیا، کلبھوشن کے اعترافات، دستاویزات اور ثبوتوں نے بھارت کے ایجنڈے کو بے نقاب کیا، بھارتی دہشت گرد کو2016ء کو بلوچستان کےعلاقے ماشکیل سے پکڑا گیا تھا۔