پنجاب
عام انتخابات جنوری کے آخری ہفتے میں کروانے کا اقدام چیلنج
لاہور(ای پی آئی ) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے عام انتخابات جنوری کے آخری ہفتے میں کروانے کے اعلان کے بعد لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ۔ دائر درخواست میں عام انتخابات جنوری کے آخری ہفتے میں کروانے کے اقدام کو چیلنج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا...
پنجاب حکومت نے تعلیمی ادارے 4 روز بندکرنے کا اعلان کر دیا
لاہور(ای پی آئی ) پنجاب حکومت نے آشوب چشم کے باعث صوبے بھر میں تعلیمی ادارے 4 روز کے لیے بند کرنے کا اعلان کر دیا نوٹیفکیشن جاری ۔ پنجاب حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب میں تمام سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی ادارے 28 ستمبر بروز جمعرات سے 2 اکتوبر بروز...
نوبیاہتا جوڑوں کی ٹرین حادثہ میں موت، عدالت نے بڑا فیصلہ سنا دیا
قصور(ای پی آئی ) قصور میں 3 سال قبل مئی 2020 میں ریلوے پھاٹک بند نہ ہونے کے باعث گزرنے کے دوران ٹرین سے تصادم کے باعث 2 دلہوں اور دو دلہنوں سمیت 4 افراد کی موت کے خوفناک واقعہ پر ورثاء کی جانب سے وفاقی وزیر ریلوے سمیت دیگر افسران اور عملہ کیخلاف مبلغ 40 کروڑ روپے...
ڈینگی،24 گھنٹے کے دوران 128 مزید کیسز رپورٹ
لاہور(ای پی آئی)پنجاب بھر میں ڈینگی کے مریضوں میں تیزی اضافہ جاری ہے محکمہ صحت حکام کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران 128 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے ۔ سیکرٹری صحت کے مطابق لاہور میں گزشتہ روز 60 ،راولپنڈی میں 40 ،ملتان میں 10 ،فیصل آباد میں 4 ، گوجرانوالہ...
لاہور ہائیکورٹ نے نگران وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کو طلب کر لیا
لاہور(ای پی آئی ) لاہور ہائیکورٹ میں سوشل میڈیا پر توہین آمیز مواد کی اشاعت کے کیس کی سماعت وفاقی حکومت کی جانب سے رپورٹس جمع نہ کرانے پر برہم، نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اور نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو 16اکتوبر کو پیش ہونے کا حکم دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق...
جنگلات اراضی کیس ،پرویز الہٰی کیخلاف تحقیقات دوبارہ شروع
لاہور (ای پی آئی ) نیب نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کے خلاف جنگلات اراضی کیس کی فائل دوبارہ کھول دی ۔ تفصیلات کے مطابق نیب نے اسلام آباد سمیت 15 اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز سے 25 ستمبر تک پرویز الہٰی سمیت 14 افراد کی منقولہ اور غیر...
لال حویلی کیس ، لاہور ہائیکورٹ کاحکم کی خلاف ورزی پر اظہار برہمی
راولپنڈی(ای پی آئی )وقف متروکہ املاک کی جانب سے لال حویلی کو سیل اور رجسٹری منسوخ کرنے خلاف لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں دائر درخواست پر سماعت ،عدالت برہم جواب طلب کرلیا سماعت ملتوی ، تفصیل کے مطابق لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں لال حویلی سیل اور رجسٹری...
شیخ رشید کو بازیاب کرکے رہا کرنے کا حکم
راولپنڈی(ای پی آئی ) سابق وزیر داخلہ اور سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد کی بازیابی سے متعلق دائر درخواست پرلاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں سماعت ، عدالت نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو بازیاب کرکے رہا کرنے کا حکم دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ...
اسلام امن و آشتی کا مذہب ہے، انتہا پسندی کی کوئی جگہ نہیں،آرمی چیف
راولپنڈی (ای پی آئی )پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے چرچ آف پاکستان اور بشپ آف رائیونڈ کے ناظم و صدر ڈاکٹر آزاد مارشل کی سربراہی میں مسیحی برادری کے 13 رکنی وفد نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی...
سیاستدان اختلافات بھلا کر اکٹھے بیٹھیں ،چوہدری شجاعت
گجرات(ای پی آئی ) مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے اپنے ایک بیان میں کہا ہےکہ ملکی مفاد کیلئے تمام سیاستدان اختلاف بھلا کر اکٹھے بیٹھیں۔ انھوں نے کہا کہ میں ہمیشہ کھل کر بات کرنے کا عادی ہوں، بیٹے کو بھی یہی کہا ہے، چودھری شافع اور سالک کو کہا ہے کہ ہمیشہ...
غیر معیاری انجکشن کا استعمال، اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
لاہور (ای پی آئی ) آنکھوں کی بیماری کے علاج کے دوران غیر معیاری انجکشن لگنے سے 14 افراد کے بینائی سے محروم ہونے پر غیر معیاری انجکشن استعمال کرنے کا اقدام لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ لاہور ہائیکورٹ میں رانا سکندر ایڈووکیٹ نے غیر معیاری آنکھوں کا انجکشن...
میانوالی ایکسپریس ٹرین کو حادثہ ، 20 افراد زخمی
لاہور(ای پی آئی ) میانوالی سے لاہور جانے والی میانوالی ایکسپریس اسٹیشن پر کھڑی مال بردار گاڑی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 20 افراد زخمی ہو گئے،ٹرینوں کی آمد رفت معطل ۔ تفصیلا ت کے مطابق میانوالی ایکسپریس ٹرین لاہور کے قریب قلعہ ریلوے اسٹیشن پر کھڑی مال بردار گاڑی سے...











