پاکستان
دنیا نیوز 12 بجے کی ہیڈلائنز میں موجود 12 اہم خبریں
1 جسٹس منصور علی کی بطور انتظامی جج سپریم کورٹ ذمہ داریاں ادا کرنے سے معذرت,ذرائع کے مطابق سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جسٹس منصور علی شاہ کو ایڈمنسٹریٹو جج سپریم کورٹ مقرر کیا تھا۔انہوں نے سپریم کورٹ کے انتظامی جج کی حیثیت سے ذمہ داری ادا کرنے سے معذرت کر لی اور...
ایکسپریس نیوز 12 بجے کی ہیڈلائنز میں موجود6 اہم خبریں
1 مشیر اطلاعات پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ ملک پر مسلط 2 سیاسی خاندانوں نے جمہوریت کی بنیادیں کھوکھلی کردی ہیں۔پوری قوم کو قائداعظم محمد علی جناح کا یوم ولادت مبارک ہو۔ بابائے قوم نے اپنی بصیرت، حکمت اور بے لوث قیادت کے ذریعے ایک آزاد ریاست کی بنیاد رکھی۔ ان کی...
ماہرین نے توانائی کے شعبے میں اصلاحات، موسمیاتی تبدیلیوں پر قابو پانے کیلئے جوہری توانائی کے استعمال کو لازم قرار دے دیا
جوہری ٹیکنالوجی کا زیادہ سے زیادہ استعمال پاکستان کے توانائی سے متعلق مسائل کو حل کرنے کے ساتھ ساتھ موسمیاتی تبدیلی کے بحران پر قابو کرنے کے لیے پائیدار حل کے طور پر نا گزیر ہے۔ یہ خیالات منگل کو یہاں منعقدہ 'جوہری توانائی کے پر امن استعمال' کے موضوع پر منعقدہ سیمینار...
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی عدالت میں ضلع کرم کا مقدمہ،سماعت آگے کیوں نہ بڑھی؟
اسلام آباد (ای پی آئی) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ خان آفریدی کی عدالت میں بدامنی کے شکار خیرپختونخوا کے ضلع کرم میں قتل کے ملزم کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ،مدعی یا اُس کے وکیل کی عدم پیشی کی بنا پر ملتوی کردی۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں جسٹس نعیم...
حکومت ، الیکشن کمیشن کو بڑی ناکامی ۔ عدالت عالیہ سے بڑی خبر
حکومت ، الیکشن کمیشن کو بڑی ناکامی ۔ عدالت عالیہ سے بڑی خبر اسلام آباد ہائیکورٹ سے بڑی خبر آگئی جانئیے مکمل تفصیلات اس ویڈیو میں۔۔۔۔۔۔...
جیو نیوز3 بجے کی ہیڈلائنز میں موجود 3 اہم خبریں
1 پی ٹی آئی رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ حکومت نےبانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرانےکا مطالبہ منظور کرلیا ہے۔حکومتی کمیٹی سے یہ ہماری ابتدائی ملاقات تھی، اب ہماری باقاعدہ بات چیت 2 جنوری سے ہوگی۔حکومت نے ہمارا بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرانےکا...
دنیا نیوز3بجےکی ہیڈلائنز میں موجود 7 اہم خبریں
1 وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ پارلیمانی جمہوری نظام پولیٹیکل ڈائیلاگ کے بغیر آگے نہیں چل سکتا۔حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کے پہلے دور کے اختتام کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ دونوں اطراف سے کھلے...
ایکسپریس نیوز 3بجے کی ہیڈلائنز میں موجود 7 اہم خبریں
1 حکومت سے مذاکرات: پی ٹی آئی کا عمران خان کی رہائی، 9 مئی اور ڈی چوک فائرنگ کی تحقیقات کا مطالبہ,حکومت سے مذاکرات کے بعد میڈیا سےبات کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ میٹنگ میں ہم نے اپنا موقف بھرپور طریقے سے سامنے رکھا، ہم نے تمام قیدیوں کے بشمول عمران خان کی رہائی کا...
مذاکرات کا عمل جمہوریت کا حسن ہے،۔حکومت اور اپوزیشن کا مل بیٹھنا جمہوریت کو مضبوط بنائے گا، ایاز صادق
اسلام آباد(ای پی آئی اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت حکومتی اور حزب اختلاف مذاکراتی کمیٹی کا پہلا ان کیمرہ اجلاس۔اسپیکر قومی اسمبلی نے حکومت اور حزب اختلاف کی مذاکراتی کمیٹی کے اراکین کو اجلاس میں شرکت پر خوش آمدید کہا ۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسپیکر نے...
گھوٹکی :ڈاکوؤں کے ہاتھوں افراد کی بازیابی کے لئے ورثاء خود میدان میں آگئے
گھوٹکی (ای پی آئی )20 روز قبل مبینہ طور پر اغواء ہونے والے دو افراد کے ورثاء نے مغویوں کی بازیابی کے لیے اسلحہ اٹھا لیا۔ ورثاء نے بتایاکہ ڈہرکی کے رہائشی ثناء اللہ اور زوہیب شر کو ڈاکوؤں نے اغواء کیا ہے، ان کا کہنایے کہ پتا چلا ہے کے مغوی لونڈ برادری کے پاس ہیں، اور...
شکار پور : ڈاکوؤں کا مغوی کی رہائی کے لئے 40 لاکھ تاوان کا مطالبہ ،ورثاء کا روڈ بلال کر کے احتجاج
شکارپور (ای پی آئی ) شکارپور سے ایک ماہ قبل اغوا ہونے والے مغوی کی بازیابی کے لئے ورثاء کا قومی شاہراہ زیرو پوائنٹ کے مقام پر احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا،مغوی کو جلد بازیاب کرانے کا مطالبہ ۔ تفصیل کے مطابق ایک ماہ قبل ڈاکوؤں کے ہاتھوں اغواء ہونے والے مغوی انور لہر کی...
کندھ کوٹ: ڈاکو راج کیخلاف دوسرے روز بھی شٹرڈاؤن ہڑتال
کندھ کوٹ(ای پی آئی ) سندھ کے علاقہ کندھ کوٹ میں ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ کے خلاف آل پارٹیز موومنٹ اور شہری اتحاد کی کال پر دوسرے روز بھی تاجروں کی جاب سے شٹرڈاؤن ہڑتال ۔شہر کے چھوٹے بڑے کاروباری مراکز مکمل طور پر بندرہے ، احتجاج کے دوسرے روز شہریوں نے پریس کلب...










